?️
سچ خبریں:امریکہ کی فضائی تنظیم نے واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر اور ایک مسافر طیارے کے آپس میں ٹکرا جانے کی اطلاع دی ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فضائی تنظیم نے اعلان کیا کہ امریکن ایئر لائن کا ایک طیارہ جس میں 64 مسافر اور عملہ موجود تھے، واشنگٹن کی فضائی حدود میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکہ کو ایک اور جھٹکا،اس بار قدرت کی طرف سے
فضائی تنظیم کے مطابق، یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب پیش آیا، جب طیارہ رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کی رن وے 33 کے قریب پہنچ رہا تھا۔
امریکی فوج نے ہیلی کاپٹر میں تین فوجی اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے، جبکہ ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ ان تینوں فوجیوں کی حالت ابھی تک واضح نہیں ہے۔
سی بی ایس نیوز نے رپورٹ دی کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائی کے دوران 18 افراد کی لاشیں پودماک دریا سے نکالی گئی ہیں، لیکن ابھی تک کوئی زندہ نہیں ملا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی فائر ڈپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک مسافر طیارے کے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے باعث رونالڈ ریگن بین الاقوامی ایئرپورٹ پر تمام آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ترکی میں ہیلی کاپٹر کے اسپتال سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک
روئٹرز نے سی بی ایس کے حوالے سے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے اب تک حادثے کا شکار طیارے کے 18 سے زائد مسافروں کی لاشیں دریا سے نکالی ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حامیوں کی فلسطینی نژاد نمائندہ کانگریس کو ہٹانے کی کوشش
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے دوسرے امیدوار نے اعلان کیا کہ انہیں
نومبر
ملک میں یوم عاشور کس دن ہوگا؟
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ملک میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،
جولائی
حماس کی نظر میں ٹرمپ کی کیا اہمیت ہے؟ صیہونی اخبار
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حماس کے لیے ٹرمپ کی
جنوری
سابق رکن قومی اسمبلی ایک بار پھر سلاخوں کے پیچھے؛وجہ؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سابق رکن علی وزیر کی
اگست
معیشت کی ترقی کے لیے اشرافیہ کے غلبے کو توڑنا ضروری ہے. مصدق ملک
?️ 5 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معیشت
نومبر
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی
مارچ
غزہ میں جرائم کے نتائج؛ برطانوی یونیورسٹیوں میں صیہونیوں کی اب کوئی جگہ نہیں!
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل مخالف مؤقف اور مختلف برطانوی حلقوں کی طرف سے
جولائی
وزیر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی
?️ 30 اپریل 2021گلکت (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی
اپریل