🗓️
سچ خبریں:روسی جوہری توانائی کمپنی روز اٹوم کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جوہری تنصیبات کا تعمیراتی منصوبہ ایک عرب ملک میں شروع کیا جا رہا ہے۔
روسی نیوز ایجنسی روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق روز اٹوم کے ڈائریکٹر جنرل الیکسی لیخاچوف نے کہا کہ مصر میں الضباعہ جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کا عمل پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پلانٹ کے ری ایکٹر کی تنصیب نومبر 2024 میں شروع ہوگی، جو ایک انتہائی اہم قدم ہوگا اور اس تنصیبات کے یومِ پیدائش کے برابر ہوگا، یہ رقبے کے لحاظ سے زمین پر موجود سب سے بڑا جوہری تعمیراتی منصوبہ ہے۔
لیخاچوف نے بتایا کہ ری ایکٹر کی تنصیب کا کام مصر میں جوہری توانائی کے دن کے موقع پر نومبر میں کیا جائے گا، اس سال اس پلانٹ کی تعمیر کے لیے مزدوروں کی تعداد 30 ہزار تک بڑھا دی جائے گی، جبکہ زیادہ تر تعمیراتی کام مصری کمپنیوں کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ روس اور مصر کے درمیان اس جوہری پاور پلانٹ کے تعمیراتی معاہدے پر نومبر 2015 میں دستخط ہوئے تھے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پولینڈ میں صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر کی خریداری پر تنازعہ
🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:پولینڈ کی حکومت نے صیہونی جاسوس سافٹ ویئر پیگاسس خریدنے کا
جنوری
الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا قوم کے نام پیغام
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا
جولائی
نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان
🗓️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم
فروری
اسرائیل پر حملے کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا ایران کو مشوہ
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں ایران کو مشورہ دیا ہے
نومبر
صہیونیوں کے ہاتھوں حماس کے دو رہنما گرفتار
🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج صبح مغربی کنارے کے متعدد علاقوں
فروری
فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بارے میں وینزویلا کے صدر کا بیان
🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:نکولس مادورو نے دنیا بھر کے عیسائیوں سے فلسطینی عوام کی
اکتوبر
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے
🗓️ 1 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے
دسمبر
کورونا وائرس کہاں سے اور کیسے پھیلا؟وائٹ ہاؤس کا دعویٰ
🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت نے ایک بار پھر کورونا وائرس کی ابتدا کے
فروری