?️
ہانگ کانگ (سچ خبریں) چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نئے انتخابی متنازع نظام کو نافذ کردیا ہے جس کے بعد اب ہانگ کانگ کی خودمختاری ختم ہوجائے گی اور چین اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرلے گا۔
تفصیلات کے مطابق چین کی پارلیمان میں اہم فیصلوں کے مجاز اعلیٰ ادارے نے اتفاق رائے سے ہانگ کانگ سے متعلق انتخابی اصلاحات کے متنازع نظام کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ہانگ کانگ پر چین کا مکمل کنٹرول ہوجائے گا۔
خبررساں اداروں کے مطابق تمام 167 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا، 1997ء میں ہانگ کانگ کے چین کے ماتحت آنے کے بعد سے اس خطے کے سیاسی نظام میں یہ اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی ہے، یہ اہم تبدیلی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب چین اقتصادی لحاظ سے مضبوط ترین اس خطے پر اپنی گرفت اور مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے جن تبدیلیوں کو منظور کیا ہے، اس کے تحت ہانگ کانگ کی مقننہ کے لیے جو ارکان براہِ راست منتخب کیے جاتے تھے ان کی تعداد اب 35 کے بجائے 20 کر دی گی ہے، جبکہ اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 70 سے بڑھا کر 90 کر دیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت چین کی کمیونسٹ پارٹی کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ عوام کے ذریعے منتخب ارکان سے زیادہ ارکان اسمبلی کو خود ہی نامزد کر سکتی ہے، اس سے ایوان میں عوام کے ہاتھوں منتخب ارکان کی تعداد کم ہو جائے گی۔
بیجنگ کو امید ہے کہ اس قانون کی مدد سے ہانگ کانگ میں ایک وطن پرست حکومت قائم کرنے میں مدد ملے گی، انتخاب میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کو سب سے پہلے اپنے سیاسی نظریات کے بارے میں وضاحت کرنی ہوگی، اس کے لیے مقامی پولیس اور شہر کے نئے سیکورٹی سسٹم سے بھی رپورٹ طلب کرنے کی بات کہی گئی ہے، جس کی منظوری کے بعد ہی امیدوار کو انتخاب لڑنے کی اجازت ہوگی، اس کے تحت الیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعداد بھی 300 کے بجائے 1500 تک کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیٹی کے ارکان پر ہی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو اور مجلس قانون ساز کے ارکان کو منتخب کرنے کی ذمے داری ہوتی ہے، انتخابات کے حوالے سے اس متنازع اصلاحی قانون کی ابھی تمام تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، جسے ہانگ کانگ کی اسمبلی میں منظور کیے جانے کے بجائے بیجنگ نے بذات خود متعارف کیا تھا، ان اقدامات کو ہانگ کانگ پر مکمل کنٹرول کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
قدس کے دفاع کے لیے اگلی جنگ وسیع تر ہو گی
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: صالح العاروری نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی جانب
مارچ
عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے وقت صیہونی حکومت تذبذب کا شکار
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے قریب آتے
نومبر
سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب؛ رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے
?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے
ستمبر
فلسطینی ماؤں کی حالت تشویشناک
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کے حالات ایسے ہیں کہ اس علاقے میں رہنے
جولائی
کابل ائیرپورٹ پر افراتفری پی آئی اے کا آپریشن معطل
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال
اگست
میانمار کی فوج کی اسکول پر بمباری؛11 بچے ہلاک
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
’شادی مشکل ہوتی ہے‘، صبا حمید کی طویل عرصے بعد ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلی گفتگو
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے طویل عرصے بعد
اکتوبر
پیرکو افغانستان کے پڑوسیوں کا ابتدائی اجلاس
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: تاجکستان، ایران، روس، چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان
مئی