چین نے میری نیدیں اڑا رکھی ہیں:ٹرمپ

چین نے میری نیدیں اڑا رکھی ہیں:ٹرمپ

?️

سچ خبریں:ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو شکست دینے کی فکر میں نیند نہیں آتی، 100 دنوں میں ہم نے ایسی کامیابیاں حاصل کیں جو 100 سال میں نہ ہوئیں۔  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر جشن مناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے وہ کارنامے سر انجام دیے جو سابقہ حکومتیں آٹھ سال میں بھی نہ کر سکیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر میشیگن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں امریکہ نے وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو سابقہ حکومتیں آٹھ سال میں بھی نہ کر سکیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے جو کچھ 100 دنوں میں کیا ہے، وہ 100 سال میں بھی نہیں ہوا!
ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں راتوں کو سو نہیں پاتا، کیونکہ میرے ذہن میں یہ چلتا رہتا ہے کہ چین کو شکست کیسے دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین نے امریکی ملازمتیں اور تجارتی مواقع چھین لیے، اور اب وقت ہے کہ امریکہ اپنی برتری بحال کرے۔
ٹرمپ نے اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے (Sleepy Joe) قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن کے دور میں ہزاروں مجرم غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے۔ ان میں سے اکثر طیاروں کے ذریعے لائے گئے۔
ٹرمپ نے اپنی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میرے دور حکومت میں غیر قانونی مہاجرین کی آمد میں 99 فیصد کمی آئی ہے،گزشتہ 100 دنوں میں صرف تین غیر قانونی مہاجر داخل ہوئے،افراطِ زر، دواؤں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف ممالک اب امریکہ سے تجارتی معاہدے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 44 فیصد امریکی ان پر اعتماد کرتے ہیں، تاہم اگر رائے شماری منصفانہ ہوتی تو یہ شرح 60 فیصد ہوتی۔
تاہم امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 44 فیصد تک آ گئی ہے، جو کہ گزشتہ 80 سالوں میں کسی بھی امریکی صدر کے ابتدائی 100 دنوں میں سب سے کم ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی تقریر کے دوران مظاہرین نے ایونیو کے باہر ان کی اقتصادی اور مہاجرت پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے عام امریکی شہریوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی مغربی ایشیا (مڈل ایسٹ) سے اچھی خبریں آئیں گی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے اپنی 100 روزہ کارکردگی کو امریکی تاریخ کی سب سے کامیاب حکومت قرار دیا ہے، تاہم مبصرین اور رائے شماریوں کے مطابق ان کی مقبولیت تنزلی کا شکار ہے، ان کے بیانات اور دعوے جہاں ان کے حامیوں کے لیے پرجوش پیغام ہیں، وہیں ان کے ناقدین کے لیے نئی تشویش کا باعث بھی ہیں۔

مشہور خبریں۔

جبالیا آپریشن اسرائیل اور امریکہ کے لیے کیسا رہا؟

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن نے

الکرامہ آپریشن کو نافذ کرنے والا اردنی نوجوان کون ہے؟

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے الکرامہ کراسنگ کے بہادرانہ آپریشن

صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کا انتفاضہ شروع

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے اتتفاضہ شروع کرنے کا اعلان

یمن کے خلاف مغربی حملوں پر روس کا ردعمل

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مغربی

محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان

یورپ میں اسرائیل سے نفرت عروج پر

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے یورپی یہودی یونین کے سربراہ کے

طالبان کا اقوام متحدہ کے نام خط

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام لکھے گئے

عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر کی پیشکش

?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے