?️
سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو آئندہ انتخابات میں لیبر پارٹی کی قیادت نہ کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
برطانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی کابینہ سے مزید استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ پیش رفت میں وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویس اسٹریٹنگ نے اپنے استعفے کے ساتھ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو ایک خط بھی ارسال کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ آپ آئندہ انتخابات میں لیبر پارٹی کی قیادت نہیں کریں گے۔
یہ استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کیئر اسٹارمر پر مستعفی ہونے کے لیے سیاسی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ بھی وزیراعظم سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کی بھاری شکست کے بعد حکومتی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل کابینہ کے تیسرے وزیر الیکس ڈیوس جونز بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
الیکس ڈیوس جونز نے اپنے استعفے میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ "ملکی مفاد میں” اپنے عہدے سے علیحدگی کے لیے واضح ٹائم لائن کا اعلان کریں۔
انہوں نے ان وزرا کی صف میں شمولیت اختیار کی جن میں جیس فلپس اور میاتا فنبولے شامل ہیں، جو پہلے ہی اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے دو معاونین، ٹام رٹ لینڈ اور جو مورس نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد حکومتی عدم استحکام کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق مسلسل استعفوں اور انتخابی ناکامیوں نے لیبر حکومت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے اور آنے والے دنوں میں برطانوی سیاست میں مزید اہم تبدیلیاں سامنے آ سکتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
2022 کے آخر تک اسرائیل کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا: صیہونی جنرل
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:ایک اعلیٰ صہیونی فوجی عہدہ دار نے لبنانی حزب اللہ کے
جون
صیہونیوں کا مستقبل تاریک
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:ان دنوں صیہونی میڈیا امریکہ کے اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ
مارچ
امریکی داعشی کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: نیویارک میں ایک وفاقی جج نے کوسووار سے تعلق رکھنے
جولائی
حزب اللہ نے اپنی کتنی فیصد طاقت استعمال کی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
فواد چوہدری نے ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ کابل کی وضاحت کر دی
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرا طلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ
ستمبر
عالمی سطح پر پاکستان پوسٹ کے درجے میں مزید بہتری
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی سطح پر پاکستان پوسٹ کو مزید بہتری ملی
اکتوبر
قسام کے مجاہدین صیہونیوں کے لیے موت کے فرشتے
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں کے قسام فورسز کے چنگل میں پھسنے اور
نومبر
بعض مغربی ممالک فلسطینیوں کی حمایت میں عربی حکومتوں سے بہت آگے ہیں: یمن
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے بعض عرب حکومتوں
جون