بریکس کا ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور

بریکس کا ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور

?️

سچ خبریں:بریکس ممالک کے اعلیٰ سفارتکار برزیل میں جمع ہوئے تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کے مقابلے میں مشترکہ مؤقف اپنانے پر تبادلہ خیال کر سکیں، یہ اجلاس عالمی اقتصادی بحران کے تناظر میں ہو رہا ہے۔

فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق، بریکس ممالک کے اعلیٰ سفارتکار آج (پیر) برزیل میں ایک اہم اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بڑھتی ہوئی تجارتی دھمکیوں کے مقابلے میں ایک متحدہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک، جن میں اکثریت امریکہ کے شراکت داروں کی ہے، کے خلاف تجارتی جنگ کا آغاز کر رکھا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) نے اس ہفتے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے نئے اور وسیع تجارتی محصولات عالمی معیشت کی ترقی پر منفی اثر ڈال رہے ہیں، جس کے بعد عالمی معیشت کی شرح نمو کی پیشگوئی کم کر دی گئی ہے۔ ایسے حساس وقت میں بریکس اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
برزیل، جو اس وقت بریکس کی صدارت سنبھالے ہوئے ہے، کے دارالحکومت ریودو جینیرو میں برزیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سفارتکار دو روزہ اجلاس کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ اس گروپ کے سربراہان ریاست آئندہ جولائی میں ایک علیحدہ سربراہی اجلاس میں ملاقات کریں گے۔
بریکس میں برزیل کے نمائندے موریسیو لیریو نے کہا کہ وزرائے خارجہ ایک ایسے مشترکہ مؤقف پر بات چیت کر رہے ہیں جس سے کثیرالجہتی تجارتی ڈھانچے کی مرکزیت اور اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ بریکس نے اپنی 2009ء میں تاسیس کے بعد سے نمایاں ترقی کی ہے اور اب ایران، مصر اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک بھی اس میں شامل ہو چکے ہیں۔ یہ گروپ دنیا کی نصف سے زائد آبادی اور 39 فیصد عالمی جی ڈی پی کی نمائندگی کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جنوری 2025ء میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ نے درجنوں ممالک پر 10 فیصد بنیادی محصولات عائد کی ہیں، جبکہ چین کے خلاف خاص طور پر 145 فیصد تک کے بھاری محصولات نافذ کیے ہیں۔ اس کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد تک کے جوابی محصولات لگا دیے ہیں۔
ٹرمپ نے بریکس ممالک کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے امریکی ڈالر کی قدر کو گرانے کی کوشش کی تو انہیں 100 فیصد تجارتی محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیو کے لئے پالیسی بنانے کا حکم جاری کیا

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے

اسرائیل کی ممکنہ جنگ کی تیاری؛ 400000 ریزرو فوجیوں کی بھرتی کا امکان  

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بنیامین نیتن یاہو

سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو نقصان

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو

مشعال ملک کا پمز ہسپتال کا دورہ، پاک بھارت کشیدگی کے زخمیوں کی عیادت کی

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک

روسی گیس کی ترسیل کا بند ہونا ماسکو کی سب سے بڑی ناکامی:یوکرینی صدر

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے یوکرین کے ذریعے روسی گیس

اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کے بعد پیش منظر؛ مغربی میڈیا کے تین ممکنہ منظرنامے

?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی ناکامی

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہارتشویش

?️ 13 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

امریکہ کی نفسیاتی جنگ ہمیشہ کی طرح ناکام رہے گی: مادورو

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر وینزویلا نکولس مادورو نے ریاستی ٹیلی ویژن پر قوم سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے