جو بائیڈن نے اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل-فلسطین تنازع کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

جو بائیڈن نے اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل-فلسطین تنازع کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن  نے اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل-فلسطین تنازع کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ دو ریاستوں کا قیام ہے، جب تک دو ریاستیں قائم نہ ہوں یہ مسئلہ حل ہونے والا نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی اب بھی اسرائیل کی حمایت کرتی ہے اور ہم دعاگو ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر برقرار رہے۔

انہوں نے دیگر ممالک کی مدد سے غزہ میں تعمیرنو کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان تنازع کے حل کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنقید اور دباؤ کے پیش نظر بالآخر امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے سیز فائر کے لیے رابطہ کیا اور فون پر مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد بالآخر سیز فائر پر اتفاق ہو گیا جس میں مصر نے ثالث کا کردار کیا۔

امریکی صدر نے حماس کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری میں تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کے لیے مغرب کے حمایت یافتہ اور حماس کے حریف فلسطینی حکام سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حماس اپنے فوجی ہتھیاروں کو دوبارہ جمع نہیں کرے گا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 دن تک جاری رہنے والے تنازع میں 248 افراد شہید اور 1ہزار 900 زخمی ہو گئے تھے اور انسانی حقوق کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہی سے دوبارہ تعمیر نو میں کئی کروڑ ڈالر اور کئی سال لگیں گے۔

جو بائیڈن نے اسرائیل اور حماس سے فرقہ وارانہ لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی سلامتی یقینی بناتے ہوئے غزہ کے عوام کی مدد کی جائے، بائیڈن نے کہا کہ اسرئیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں عرب اور یہودیوں کے درمیان تصادم کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی اصرار کریں گے کہ اسرائیلی شہریوں، عرب اور یہودی دونوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے جبکہ فلسطینیوں کو بھی اسرائیل کے موجود ہونے کے حق کو تسلیم کرنا چاہیے۔

جنوبی کوریائی صدر مون جا-ان کے ساتھ کی گئی مشترکہ نیوز کانفرنس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک بات واضح کردوں، جب تک خطہ اسرائیل کے آزاد یہودی ریاست کے طور پر حق کو تسلیم نہیں کرتا، امن قائم نہیں ہو گا۔

بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو پر بات کرنے سے انکار کردیا لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی رہنما سیز فائر برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ فلسطین پر اسرائیل کی جارحانہ بمباری کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے عالمی سطح پر سیز فائر کے مطالبے کے باوجود کئی دن تک خاموشی اختیار رکھی اور اسرائیل کی مذمت کے بجائے بمباری کو ان کا دفاعی حق قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

ریاض-واشنگٹن کے درمیان نئےدفاعی معاہدے

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: بائیڈن حکومت ارستان کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ مکمل کر رہی

جنوبی سوڈان میں انتخابات ایک بار پھر ملتوی

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: جنوبی سوڈان کے صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز

حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم ساتھ کھڑی ہے،شہزاد وسیم

?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو

ہل نے کہا: ایران کے ساتھ جنگ سے امریکہ کے لیے سبق

?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: ہل” ویب سائٹ نے امریکہ کی اقتصادی کمزوریوں کا حوالہ

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے لیے پی آئی اے سے بوئنگ777 طیارے کی ڈیمانڈ

?️ 25 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے لیے پی آئی اے سے بوئنگ777 طیارے

حساس ادارے کی کارروائی، راولپنڈی اور حسن ابدال سے فتنہ الخوارج کے 4 سہولت کار گرفتار

?️ 22 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حساس ادارے نے راولپنڈی اور حسن ابدال سے فتنہ

اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت چھپانے کیلئے گوگل اور ایپل نے میپس میں ٹریفک دکھانا بند کردی

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز ایپل اور گوگل نے اسرائیلی فوج کی

پی ٹی آئی سے سینیٹ کا ٹکٹ کسے ملے گا؟ ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے

?️ 4 فروری 2021اسلام آباد: حکمران جماعت تحریک انصاف سے سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے