بشار اسد نے امریکہ کی بھی نہیں مانی: امریکی اخبار

بشار اسد امریکہ کی بھی نہیں مانی: امریکی اخبار

🗓️

سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے بشار اسد کے ایران کے ساتھ تعاون ختم کرنے کے لیے امریکہ کی پیشکش کو مسترد کرنے کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے شام کے سابق سفارتکار بسام بربندی کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بشار اسد نے اپنی حکومت کے خاتمے سے پہلے امریکہ کی طرف سے ایران کے ساتھ تعاون ختم کرنے کی پیشکش کو رد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی شام کو ایران سے الگ ہونے کی پیشکش اور دمشق کی مخالفت؛روئٹرز کا انکشاف

اس شامی سفارتکار نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے متحدہ عرب امارات کے ذریعے ایک ثالث کی مدد سے یہ پیشکش کی تھی کہ اگر دمشق ایران سے اپنا تعاون ختم کرے اور حزب اللہ کو شام کے ذریعے مدد بھیجنے سے روکے تو امریکہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں بتدریج ختم کر دی جائیں گی، تاہم بشار اسد نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

اخبار نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ نے یہ پیشکش اسد کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے سے صرف چند ہفتے پہلے کی تھی۔

واشنگٹن پوسٹ نے مزید کہا کہ اسد نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا تھا۔

اردوغان کی پیشکش میں اسد سے کہا گیا تھا کہ وہ کرد گروپوں کو قابو کرنے اور شام کے پناہ گزینوں کو واپس اپنے ملک بھیجنے کے لیے تعاون کریں۔

مزید پڑھیں: بشار اسد نے اقتدار کی کرسی کیوں چھوڑ دی؟

واشنگٹن پوسٹ نے آخر میں لکھا کہ اسد کا ترکی کے ساتھ تعاون سے انکار اور امریکہ کی پیشکش کو رد کرنا ان عوامل میں شامل ہیں جنہیں ان کی حکومت کی بحرانی صورت حال کے مزید بڑھنے کے لیے اہم وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگنے کا امکان

🗓️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:  سابق اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف طویل عرصے سے جاری

طالبان عالمی برادری کا ساتھ دے کر ملک میں آسانیاں پیدا کر سکتا ہے

🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے

عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری

🗓️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کےسلسلےمیں کاغذات نامزدگی کی

کوویکس کا پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ

🗓️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کوویکس نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی کھیپ فراہم

فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں

🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے ایک اہلکار نے

خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے اجلاس میں کیا ہوا؟

🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان

آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

🗓️ 6 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کو عہدے

صیہونیوں کا سید حسن نصراللہ کے جنازے پر بمباری کرنے کا منصوبہ تھا؛اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت سید حسن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے