?️
ڈھاکا (سچ خبریں) سنہ 2000 میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد اب 14 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی گئی ہے جو اس جرم میں ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں دو دہائی قبل وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے 14 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی گئی، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ دہشت گرد 2000 میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
شیخ حسینہ واجد پر ان کے سیکولر موقف کی وجہ سے شدت پسند کئی بار حملے کی کوشش کر چکے ہیں، اس کے بعد ملک بھر میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی اور پولیس کی کارروائیوں میں 100 سے زائد شدت پسند ہلاک اور ایک ہزار سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
بنگلہ دیش کے پراسیکیوٹر عبداللہ بھولیان نے بتایا کہ عدالت نے بغاوت اور مجرمانہ سازش کرنے کے جرائم ثابت ہونے پر 14 ملزمان کو سزائے موت سنائی جن میں سے 5 مفرور ہیں۔
ان ملزمان نے اس کالج کے میدانوں میں دو بم نصب کیے تھے جہاں شیخ حسینہ واجد کو ریلی سے خطاب کرنا تھا، تاہم یہ ڈیوائسز برآمد کرکے ناکارہ بنادی گئی تھیں۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان شدت پسندوں کا تعلق حرکت الجہاد الاسلامی اور جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش سے ہے، جن پر 2010 اور اس کے بعد جان لیوا بم دھماکوں اور دستی بم حملوں کے الزامات لگائے گئے تھے۔
حرکت الجہاد الاسلامی کے بنگلہ دیش چیپٹر کے افغانستان سے تربیت یافتہ سربراہ مفتی عبدالحنان اور ان کے دو ساتھیوں کو ڈھاکا میں برطانوی ہائی کمشنر کو قتل کرنے کی کوشش پر 2017 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت 2016 کو ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت، جماعت اسلامی کے پانچ رہنماؤں کو 1971 میں جنگی جرائم پر پھانسی دے چکی ہے، بنگلہ دیش میں ہر سال کئی افراد کو سزائے موت سنائی جاتی ہے تاہم ان میں سے چند کو ہی تختہ دار پر لٹکایا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے نو منتخب صدر نے فلسطین کی حمایت کے بارے میں بڑا بیان جاری کردیا
?️ 15 جولائی 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے نو منتخب صدر نے حماس کے اہم
جولائی
شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت پر فلسطینی مزاحمت کا ردعمل
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ملک کی حکومت کے خاتمے اور دمشق
دسمبر
میں یوکرین کی جنگ راتوں رات ختم کر سکتا ہوں: ٹرمپ
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوج کو ملکی
فروری
فوج کا اب بھی معاملات میں لینا دینا ہے، شاہ محمود قریشی
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی
اپریل
چوہدری نثار نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھالیا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ
مئی
شب قدر کے موقع پر کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر عبادات سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت
?️ 28 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے عوام کو متحرک کرنے والی قوتوں کے خلاف امریکی تحریکوں کے پس پردہ ہونے کے بارے میں خبردار کیا
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں : عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خبردار کیا کہ پاپولر
اگست
کوپ-27 کے ’لاس اینڈ ڈیمیج‘ فنڈ پر عملی اقدامات ضروری ہیں، وزیراعظم
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شرم الشیخ کانفرنس میں ترقی
دسمبر