?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن حملوں میں شدید اضافہ ہورہا ہے خاص کر سکیورٹی فورسز کے خلاف کئی عرصے سے شدید حملے کیئے جارہے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے افغان صدر صدر اشرف غنی نے وزیر داخلہ مسعود اندرابی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد وزیر داخلہ مسعود اندرابی کو ان کے عہدے سے برخاست کردیا، اس بات کا اعلان جمعے کو قومی سلامتی کونسل کے ایک بیان میں کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل یاسین ضیا اس وقت تک قائم مقام وزیر دفاع کی ذمہ داری بھی سنبھالتے رہیں گے، جب تک کہ اسد اللہ خالد صحت یاب نہیں ہو جاتے، واضح رہے کہ افغان وزیر دفاع اسد اللہ خالد طویل علالت کے باعث کئی ماہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔
بیان میں مسعود اندرابی کو برخاست کیے جانے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم ایک سینیئر سکیورٹی عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ سابق وزیر داخلہ وسطی صوبہ وردک میں ملیشیا کے ایک کمانڈر کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے تھے، جن کے جنگجوؤں نے جمعرات کو ایک سرکاری ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورس کے نو ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔
سینیئر افغان عہدیدار نے مزید بتایا کہ صدر غنی نے ایک ہفتہ قبل اندرابی کو ملیشیا کے اس کمانڈر کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی جو حالیہ مہینوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دوسرے حملوں کے لیے بھی ذمہ دار سمجھے جا رہے تھے۔
اشرف غنی نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر گرا گیا اور قصورواروں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے گی، اندرابی نے صدر غنی کی جانب سے اپنی برخاستگی کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
دوسری جانب افغان حکومت طالبان کی جانب سے موسم بہار میں ہونے والے ممکنہ نئے حملوں کی لہر کے تناظر میں بھی تیاری کر رہی ہے جس سے بین الاقوامی فریقین کو خوف ہے کہ اس سے جنگ زدہ ملک میں امن عمل کو مزید خطرہ لاحق ہو جائے گا۔
عام طور پر موسم سرما کے اختتام کے بعد مارچ کے آس پاس عسکریت پسند اپنے حملوں میں شدت لے آتے ہیں جس سے ملکی سکیورٹی کی صورت حال قابو سے باہر ہو جاتی ہے۔
لیکن اس بار امن عمل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان نے جمعے کے روز امن مذاکرات کو تیز کرنے کی کوشش پر اتفاق کیا ہے۔
کانفرنس کے دوران امریکہ، روس، چین اور پاکستان نے امریکی فوجیوں کی واپسی کے لیے آخری ڈیڈ لائن سے چھ ہفتوں قبل ہی افغانستان کے متحارب فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کریں


مشہور خبریں۔
حکومت کا آئندہ مالی سال کیلئے بجلی پر مزید 3.23 روپے سرچارج عائد کرنے کا منصوبہ
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی بیل آؤٹ کے لیے آئی ایم ایف
مارچ
امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا
?️ 20 فروری 2026 امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی
فروری
مکہ معاہدہ ایران کے ساتھ براہ راست رابطے کے چینل میں تبدیل ہوسکتا ہے: صیہونی اخبار
?️ 15 اگست 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز کے مطابق سعودی عرب، ترکی اور پاکستان پر
اگست
مہاجرین کو قبول کرنے پر جرمن حکومتی اداروں کے درمیان تنازعات
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن فوکس میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اپریل
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے انتقال پر آرمی چیف کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 8 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ بھارتی چیف آف
دسمبر
پنجاب؛ اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح، 3 مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے
?️ 3 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں بے گھر
مئی
صہیونی فوج کو ایک بے مثال بحران کا سامنا
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے اپنے ایک مضمون میں صیہونی حکومت
مارچ
بجٹ کی منظوری پر فردوس عاشق کی عوام کو مبارکباد
?️ 26 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کا مالی سال 22-2021ء کا بجٹ منظور ہونے
جون