?️
سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر خارجہ علی الصبری نے سعودی عرب کے خلاف حملوں کو یمن کے دفاع کا جائز حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محاصرہ مکمل طور پر ختم ہونے تک سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یمن کے نائب وزیر خارجہ علی الصبری نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمن کے جائز دفاعی حق پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرزمین کی گہرائی میں حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوجاتا۔
علی الصبری نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلح افواج سعودی عرب کے خلاف اپنی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گی جب تک یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں کردیا جاتا۔
یمنی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی جارح فوج کی فضائیہ کی جانب سے یمن کے متعدد علاقوں اور صوبوں پر براہ راست بمباری کے باوجود صنعا کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ کی مساوات کے تحت بحیرہ احمر میں اپنی کارروائیوں میں مسلسل شدت لا رہی ہیں۔
علی الصبری کے مطابق یمن کے اندر سعودی عرب کے کرائے کے جنگجوؤں کو حالیہ تباہ کن حملوں کا نشانہ بنانے اور سعودی عرب کی سرزمین کی گہرائی میں بعض بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنانے کا مقصد سعودی دشمن کی تیل کی برآمدات کو روکنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد صرف ریاض کو مالی اور مادی نقصان پہنچانا نہیں، بلکہ ان درست حملوں کے ذریعے سعودی عرب کو یہ سمجھانا ہے کہ یمن کے خلاف محاذ آرائی جاری رکھنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور بالآخر اسے یمنی عوام کے جائز حقوق اور مطالبات کا جواب دینا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے اور ایران اسرائیل کے لیے سب سے بڑے چیلنج ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل
جنوری
وزیراعلیٰ پنجاب نےشیخوپورہ میں یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی
?️ 24 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کہا
مارچ
ریاض نے حماس کے نمائندے کی سزا 15 سے کم کر کے 3 سال کر دی
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی عرب میں اردنی قیدیوں کی (غیر سرکاری) کمیٹی کے
دسمبر
فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم
?️ 29 جنوری 2021فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم اسلام
جنوری
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر
اپریل
شادی سے قبل شوہر کے ساتھ پولیس نے پکڑا تو عمران خان چھڑانے آئے، نادیہ جمیل
?️ 12 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ
فروری
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع میں دو کشمیریوں کو شہید کردیا
?️ 7 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھتے
اگست
عوام کورونا ویکسین لگوانے میں سستی نہ کریں: معاون خصوصی
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو وزیر اعظم
فروری