سچ خبریں: نکاراگوا کی وزارت خارجہ نے فلسطین کی حمایت میں صہیونی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا
نکاراگوا کی نائب صدر روزاریو موریلو نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسان دشمن کون ہے امریکہ یا حماس؟ حماس نے ثابت کر دیا
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق روزاریو موریلو نے اسرائیلی حکومت کو ایک فاشسٹ اور دہشت گرد حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر نسل کشی جیسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق نکاراگوا کے صدر نے اپنی وزارت خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کر دیے جائیں۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کے ساتھ دوستی کا سعودی عرب کو کیا فائدہ ہوگا؟
نائب صدر نے اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ نکاراگوا کے صدر کی جانب سے وزارت خارجہ کو سفارتی تعلقات کے خاتمے کا حکم دیا گیا ہے۔