?️
ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی ہے جس کے بعد اب سعودی خواتین کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی اجازت کے بعد مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی خواتین اہلکاروں کو مکہ مکرمہ میں تعینات کیا گیا ہے جو ماہِ رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی نگرانی میں مصروف ہیں، سعودی نیوز ایجنسی کی جانب سے حالیہ دنوں میں جاری کی گئی تصاویر میں خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو زائرین میں شامل خواتین کی معاونت کرتے دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی لکھاری اور تبصرہ نگار علی شہابی نے خاتون پولیس افسر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی معاشرے کے لیے ایک حیران کن تبدیلی ہے، مسجد الحرام میں باقاعدہ تربیت یافتہ 80 خواتین اہلکار حج و عمرہ زائرین کی سیکیورٹی خدمات پر مامور ہیں۔
ایک خاتون پولیس افسر نے العربیہ کو بتایا کہ مسجد الحرام میں آنے والی خواتین کی مدد کرنا ہماری بنیادی اور اہم ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دوسری ذمہ داری انتظامی امور میں مدد کرنا ہے یعنی مطاف اور مسجد الحرام کے تمام حصوں میں ہجوم کو کنٹرول کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام آنے والی خواتین کی سیکیورٹی میں معاونت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، ہم انتظامی امور میں بھی مدد کرتی ہیں، ان میں مسجد الحرام، مطاف اور توسیعی کمپلیکس کے مختلف حصوں میں خواتین زائرین کو کنڑول کرنا شامل ہے، ہم احتیاطی تدابیر کے ذریعے مسجد الحرام آنے والی خواتین کی مدد کرتی ہیں۔
خاتون پولیس افسر نے بتایا کہ ہم کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور مسجد الحرام آنے والی تمام خواتین کو مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔
ایک اور خاتون افسر نے کہا کہ انہوں نے ریاض میں ہونے والے ملٹری کورس میں داخلہ لیا تھا جہاں انہوں نے کئی صلاحیتیں سیکھیں، انہوں نے کہا کہ آج میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر مامور ہوں۔
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں سعودی وزارت دفاع کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے دونوں جنس کے لیے مسلح افواج کے دروازے کھول دیے ہیں اور دونوں جنس کے افراد ایک ہی داخلہ پورٹل کے ذریعے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ سعودی عربین آرمی، رائل سعودی ایئر ڈیفنس، رائل سعودی نیوی، رائل سعودی اسٹریٹجک میزائل فورس اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں خواتین کو سپاہی سے سارجنٹ کے ملٹری رینکس پر بھرتی کیا جارہا ہے اور سال 2020 میں سعودی عرب کی مسلح افواج میں خواتین کے پہلے ملٹری ونگ کا آغاز کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند سالوں کے دوران خواتین کو معاشرے کے ان کئی اہم امور کا حصہ بننے کی اجازت دی جاچکی ہے جس کی پہلے انہیں اجازت نہیں تھی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کے لیے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کی راہیں بھی ہموار کی گئی ہیں جبکہ انہیں کسی مرد سرپرست کے بغیر بیرون سفر کی اجازت بھی دی جاچکی ہے۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کے دامن پر ایک اور بدنما داغ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین تحریک کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت میں
مارچ
غزہ کے شفا اسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کے صحن اور میدان میں کئی
مئی
زاخارووا نے بے نقاب کر دیا: ایران کے ساتھ مذاکرے کے امریکی پوشیدہ اہداف
?️ 25 مارچ 2026 سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ٹرمپ اور
مارچ
جرم میں شریک
?️ 29 جولائی 2025 سچ خبریں: غزہ میں المناک سانحہ کے باوجود عرب اور اسلامی ممالک
جولائی
روس یوکرین کو ڈرون حملوں سے تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: زیلینسکی
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے دعویٰ کیا
جنوری
ماہ رمضان میں مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت میں اضافہ
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ القدس کے مفتی اعظم محمد حسین نے اعلان کیا ہے
مارچ
بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافے کا امکان
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے
فروری
پیپلز پارٹی کا 58 واں یومِ تاسیس، ملک بھر میں ضلعی سطح پر جلسوں کا اعلان
?️ 27 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو اپنا 58 واں
نومبر