کورونا ویکسین کے حوالے سے ایران کی ایک اور کامیابی، امریکہ کو بھی مدد کی پیشکش کردی

کورونا ویکسین کے حوالے سے ایران کی ایک اور کامیابی، امریکہ کو بھی مدد کی پیشکش کردی

?️

تہران (سچ خبریں)  ایران نے کچھ عرصہ پہلے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوو ایران برکت نامی ویکسین تیار کی تھی جو ایک نہایت ہی کامیاب ویکسین مانی جارہی تھی اور اب ایران کی جانب سے ایک اور ویکسین تیار کرلی گئی ہے جس کے بارے میں ایران کا کہنا ہے کہ اب یہ ویکسین دوسرے ممالک کو بھی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ اب ایران کی جانب سے امریکہ کو کورونا ویکسین کی برآمدات کا ٹائم آگیا ہے اور اگر واشنگٹن کو اس حوالے سے کسی مسئلے کا سامنا ہے تو ہم اسے مدد کرنے پر تیار ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار جنرل حسین سلامی نے بروز اتوار کو بقیہ اللہ یونیورسٹی کی نئی ترکیب والی ویکسین کی رونمائی و نیز "نورا” ویکسین کے کلینیکل آزمائشی عمل کے آغاز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورسز نے کوورنا پھیلاؤ کے ابتدائی دنوں میں ایرانی عوام کے امن اور سکون کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے اور اس حوالے سے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کی۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کے عمل کا تقریبا 16 مہینے قبل آغاز کیا گیا اور ہم سنجیدہ، عقلمند اور بہت موثر کوششوں سے کلینکل ٹرائل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ ویکسین، ایران کی معزز اور پیاری قوم اور یہاں تک کہ دوسری مظلوم قوموں کو بھی پیش کرتے ہیں جن کو یہ ویکسین استعمال کرنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کی دن رات کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی قابل قدر اور فخر کی بات ہے۔

جنرل سلامی نے ماسک اور ویکسین کی فراہمی کیلئے امریکیوں کی جانب سے ایران کی خلاف پابندیوں کی منسوخی کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران کی جانب سے امریکہ کو کورونا ویکسین کی برآمدات کا ٹائم آگیا ہے اور اگر واشنگٹن کو اس حوالے سے کسی مسئلے کا سامنا ہے تو ہم اسے مدد کرنے پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کو کسی بھی شعبے میں نہیں روکا جا سکتا ہے اور میں ایرانی قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ مشکلات اور مزاحمت کو برداشت کرنے کا ثمر وہ عظیم پیشرفت ہے جسے آج ہم دیکھ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شام کی  96% شامی غربت کی لکیر سے نیچے 

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: شامی نیشنل کوئلیشن کے رکن اور صدر بشار الاسد کی حکومت

پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کر لیا گیا

?️ 23 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کرلیا

حزب اللہ کی مخالفت اور سعودی حکومت کا شہری بننے والا لبنانی عالم کون ہے؟

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی اپوزیشن کے ایک مصنف ترکی الشہلوب نے لبنان کے

جمہوریت کا گہوارہ کہلانے والوں کے لیے پتیلوں والا مظاہرہ ناقابل برداشت

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:فرانسیسی مظاہرین نے حکومتی عہدیداروں تک اپنی بات پہنچانےے کے لیے

ترکی کے صدر کا مظاہرین کو سخت پیغام

?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سیاسی مخالفین پر

وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کو مزید مراعات دینے پرپرعزم

?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کو ترسیلات زر کے

اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کردی:صیہونی تجزیہ کار

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار گال برجر نے غرہ پر اس حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے