سچ خبریں: اسلووینیا کی پارلیمنٹ نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف فلسطین کی بین الاقوامی حمایت کے سلسلے میں، اسلووینیا نے بھی آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتائج
اگرچہ اسلووینیا کے دو اہم سیاسی دھڑوں کے درمیان اس قرارداد پر شدید اختلافات تھے، تاہم آخر کار یہ قرارداد اسلووینیا کے اکثریتی نمائندوں کی حمایت سے منظور ہو گئی۔
اسلووینیا کے وزیراعظم رابرت گلوب نے اس قرارداد کے بارے میں کہا کہ اس سال فروری میں، ہم نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اپنے دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یورپ کو فلسطین کے بارے میں اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف
یاد رہے کہ اسلووینیا سے پہلے اسپین، ناروے، اور آئرلینڈ بھی آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں جس کے بعد صیہونی حکام شدید عالمی دباؤ کا شکار ہیں اس لیے کہ انہیں اب اپنے الگ تھلگ ہونے کا احساس ہو رہا ہے۔