?️
تل ابیب (سچ خبریں) برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے اسے مقبوضہ علاقہ قرار دے دیا ہے جس کے بعد اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے اور اس نے ہر طرف ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے چپکے سے مقبوضہ بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے جس پر صہیونی ریاست نے برطانیہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو صبح کی اسرائیل کے عوامی ریڈیو کے نیوز بلیٹن میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ برطانوی شہریت والی ایک اسرائیلی خاتون کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرائی تو اس کے کاغذات میں بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
ریڈیو میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس شہر میں پیدا ہونے والی ایک اسرائیلی خاتون اپنے برطانوی پاسپورٹ کی تجدید کرنے گئی تھی، اسے معلوم ہوا کہ بیت المقدس کو برطانیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ اس میدان میں ایک نئی پالیسی نظر آرہی ہے، ماضی کے برعکس برطانیہ نے بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے۔
اسرائیلی خاتون لندن میں اسرائیل کے سفیر کے پاس گئی، اسرائیلی سفیر نے برطانوی دفتر خارجہ سےاس معاملے پر وضاحت طلب کی تو انہوں نے جواب دینے کے لئے ایک ڈیڈ لائن مانگ لی جس کے بعد اسرائیل میں ابھی تک کھلبلی سی مچی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
مالدیپ کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں
اکتوبر
عون کی فتح میں حزب اللہ کا کلیدی کردار
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں صدارتی عہدہ خالی رہنے کے ڈھائی سال بعد جمعرات
جنوری
کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے والی ہے ؟روئٹرز کی رپورٹ
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روئٹرز نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن
دسمبر
کیا امریکہ بحرہ احمر میں یمن کا مقابلہ کر سکے گا؟
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فورسز
جنوری
بن سلمان کے قاہرہ کے قریب الوقوع سفر کے مقاصد اور محرکات
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:مصری باخبر اور سفارتی ذرائع نے سعودی ولی عہد کے عنقریب
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارت میں 6 ماہ میں 3ہزار سے زائد گھر مسمار ، 27ہزار لوگ بے گھر
?️ 23 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اکتوبر
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
?️ 22 مئی 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر
مئی
اسرائیل کا قطر پر حملہ،مفاہمت پسند عرب ریاستوں کے لیے خطرے کی گھنٹی
?️ 15 ستمبر 2025اسرائیل کا قطر پر حملہ،مفاہمت پسند عرب ریاستوں کے لیے خطرے کی
ستمبر