?️
سچ خبریں:روس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے لندن دفتر کی سرگرمیوں کو ملک میں ممنوع قرار دیتے ہوئے اس انسانی حقوق تنظیم کو نامطلوب ادارہ قرار دے دیا، جس کے بعد اس کے وابستگان کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ماسکو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ لندن میں قائم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر کی سرگرمیاں ملک میں ممنوع قرار دے دی گئی ہیں اور اس تنظیم کو نامطلوب ادارہ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بلڈوزر کی سیاست، اقلیتوں کو نشانہ بنانے پر مودی پرتنقید
رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے آج پیر کے روز ایمنسٹی انٹرنیشنل کو نامطلوب تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا، جس کا مطلب ہے کہ اس گروہ سے وابستہ افراد کو اب روس میں سنجیدہ قانونی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
روسی اٹارنی جنرل کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا لندن ہیڈکوارٹر روس مخالف بین الاقوامی منصوبوں کے لیے تربیتی مرکز بن چکا ہے، جسے کییف حکومت کے حامی مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، روسی حکام نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقامی دفتر کو اپریل 2022 میں بند کر دیا تھا، یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب صدر ولادیمیر پوتن نے فروری 2022 میں یوکرین میں خصوصی فوجی کارروائی کا حکم دیا تھا۔
نامطلوب قرار دیے جانے کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی انسانی حقوق کی تنظیم روس میں کسی بھی سرگرمی کی مجاز نہیں رہے گی اور اس کے ملازمین یا وابستگان کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
احمد فرہاد بازیابی کیس: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست نمٹانے کی استدعا مسترد
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی
مئی
آرمینیائی قوم کے قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کا معاملہ، ترک صدر نے امریکی صدر پر شدید تنقید کردی
?️ 27 اپریل 2021انقرہ (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خلافت عثمانیہ کے
اپریل
اختلافات کے باعث 24 نومبر کا احتجاج متاثر نہیں ہونا چاہیے،بشریٰ بی بی کا پارٹی قیادت کو انتباہ
?️ 18 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
نومبر
پاکستانی عدالت نے سنایا تاریخی فیصلہ
?️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس
مارچ
ایران سعودی معاہدہ کس بنیاد پر ہوا ہے؟ سعودی وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
ستمبر
مغربی کنارے نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے مغربی کنارے کی صورت حال کے زوال کے
ستمبر
دو سال میں اسرائیل کی سیاست کیسے خطرناک بحران میں بدل گئی؟
?️ 7 اکتوبر 2025دو سال میں اسرائیل کی سیاست کیسے خطرناک بحران میں بدل گئی؟
اکتوبر
ترکی اور امریکہ کا شام کے مستقبل میں کردار ادا کرنے پر تبادلہ خیال
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے شام کے مستقبل میں
دسمبر