?️
الجیریا (سچ خبریں) الجیریا میں بوتفلیکا کا تختہ الٹنے کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا گیا اور گذشتہ 40 سالوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آزاد آمیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں نے گذشتہ روز صبح اہل ووٹرز کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے تاکہ الجیریائی باشندوں کو 1،483 انتخابی فہرستوں میں سے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے لئے انتخاب لڑنے کا موقع ملے۔
الجیریا میں "مارننگ آف چینج” انتخابات ملک بھر کے 13،000 اہم حلقوں اور 61،543 ذیلی انتخابی حلقوں میں ہو رہے ہیں، جن میں 24 ملین سے زیادہ الجزائرین رائے دینے کے اہل ہیں۔
الجزائر کے آزاد انتخابی کمیشن کے سربراہ کے مطابق، ملک کے پارلیمانی انتخابات میں 23000 سے زیادہ امیدوار 1،483 فہرستوں میں حصہ لیں گے، جن میں سے 837 آزاد امیدواروں اور 646 سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے 40 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب الجزائر کے پارلیمانی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے حصہ لیا ہے، اور بیشتر سیاسی جماعتوں نے جنہوں نے اس انتخاب میں امیدواروں کو نامزد کیا ہے، وہ الجزائر کے گورننگ ڈھانچے میں پہلے ہی حصہ لے چکے ہیں۔
دوسری جانب بیرون ملک مقیم الجزائرین نے بھی اپنے ملک کے 357 سفارتی مراکز میں شرکت کرکے گذشتہ جمعرات کو الجزائر کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ 2019 میں عبد العزیز بوتفلیکا کا تختہ الٹنے کے بعد یہ پہلا پارلیمانی انتخابات ہے جو الجزائر کے آئین میں ترمیم کے بعد منعقد کیا جارہا ہے۔
سنہ 2019 میں، الجزائر کے عوام نے ایک پُرامن مظاہرہ کیا تاکہ عبد العزیز بوتفلیکا کو اقتدار سے ہٹانے اور ان کے 20 سالہ دور صدارت کو ختم کرنے پر مجبور کیا گیا۔
بوتفلیکا حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد بھی الجزائر کے عوام کی جانب سے پرامن مظاہروں کا سلسلہ بند نہیں ہوا، بلکہ انہوں نے اپنے ملک کے سیاسی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیوں اور بوتفلکا حکومت کے تمام عناصر کو اقتدار سے ہٹانے پر اصرار کیا تھا۔
اس موقف کے نتیجے میں دسمبر 2019 کے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ ہوا، اور عبد المجید تبون صرف 40 لاکھ ووٹ لے کر صدارتی محل میں داخل ہوئے۔
تبون جو 2017 تک بوتفلیکا کے وزیر اعظم تھے، آئینی اصلاحاتی کمیٹی بنانے کے لئے صدارتی محل میں داخل ہوئے، کمیٹی نے الجزائر کی حکومت اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اصلاحات کے بارے میں ریفرنڈم کرایا لیکن تقریبا 35 لاکھ لوگوں نے ترامیم کے حق میں ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ الجیریا کے پارلیمانی انتخابات سے قبل، ملک کے صدر نے آزاد الیکشن کمیشن کی عمارت کے دورے کے دوران کہا تھا کہ اب لوگوں کو دبانے کا دور ختم ہوچکا ہے اور آج عوام فیصلہ ساز ہیں اور وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے اور پارلیمنٹ کے لئے انتخاب لڑیں گے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مری روڈ سے اسلام آباد میں داخل ہوگا
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ
نومبر
طالبان کو تسلیم کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں:یورپی یونین
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان نے کہا کہ یورپی
فروری
شامی فوج کا امریکی فوجی قافلے کا مقابلہ
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:شامی فوج نے القامشلی کے مضافات میں امریکی افواج کی بکتر
جون
ٹرمپ کا گرین لینڈ پر قبضے کے مؤقف پر اصرار
?️ 20 جنوری 2026سچ خبریں:گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کے خلاف مخالفتوں میں
جنوری
اسرائیل نے ہمارے امن کے پیغام کا جواب 1000 فضائی حملوں سے دیا: جولانی
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، خود ساختہ صدر سوریا، نے الزام لگایا ہے
دسمبر
صیہونی پارلیمنٹ میں فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کے لیے قانون کی ابتدائی منظوری
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے قانون
نومبر
حماس: صہیونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں شدت کا مطلب جنگی جرم ہے
?️ 9 مئی 2026سچ خبریں: حماس نے صہیونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں
مئی
سرکاری ملازم… واقعا قابلِ رحم مخلوق ہیں!
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں: سو پیاز اور سو کوڑے! یہ محاورہ صورت حال پر
فروری