الجولانی کا ٹرمپ کے نام خط

الجولانی کا ٹرمپ کے نام خط

🗓️

سچ خبریں:شام میں دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابومحمد الجولانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک خصوصی خط ارسال کیا ہےجس میں شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور دمشق-تل ابیب تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کی بات کی گئی ہے۔

امریکی کانگریس کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سربراہ کوری میلز نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابومحمد الجولانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک خصوصی خط ارسال کیا ہے، جس میں شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور دمشق-تل ابیب تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کی بات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں امریکہ کے اقدامات براہ راست استعماری حربے ہیں:لاوروف 

العربیہ نیوز چینل کے مطابق، کوری میلز نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ترکی کے شہر استانبول میں ابومحمد الجولانی سے ملاقات کی،اس ملاقات میں ایک امریکی نمائندہ بھی شریک تھا۔ میلز کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد کے منظرنامے پر بھی بات چیت ہوئی۔

میلز کے مطابق، الجولانی نے اس ملاقات کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے لیے امریکہ سے تعاون کی خواہش ظاہر کی، کوری میلز کا کہنا تھا کہ الجولانی کا یہ خط جلد ہی ڈونلڈ ٹرمپ تک پہنچا دیا جائے گا۔

ابومحمد الجولانی، جو کہ شام کے شمال مغربی علاقوں میں سرگرم دہشت گرد گروہ تحریر الشام (سابقہ النصرہ فرنٹ) کا سربراہ ہے، ماضی میں القاعدہ سے وابستہ رہ چکا ہے۔ اب وہ خود کو "سیاسی حقیقت” کے طور پر پیش کر کے عالمی سطح پر قبولیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، الجولانی کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خواہش ظاہر کرنا اور ٹرمپ کو خط بھیجنا، شام میں امریکی-صہیونی اہداف کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ یہ اقدام نہ صرف علاقائی حساسیت کا حامل ہے بلکہ شام کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کے نئے خدشات کو بھی جنم دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:شام میں امریکہ، اسرائیل اور ترکی کی سازش ناکام 

کوری میلز کی جانب سے ایک دہشت گرد تنظیم کے رہنما سے ملاقات اور اس کی نمائندگی میں خط کی ترسیل کے اعلان پر امریکی سیاست میں بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف قانونی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے بلکہ اخلاقی سطح پر بھی تشویش ناک ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹکا؛ پاکستان میں ترکی کا نرم اثر و رسوخ کا آلہ

🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جغرافیائی سیاست، جیو اکنامکس اور بین الاقوامی سیاست میں ترکی

پنجاب کے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست

🗓️ 8 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) گورنر ہاؤس پنجاب کی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے

ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے

🗓️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پوری قوم بڑے جوش و خروش

عمران خان نے سری لنکن صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

🗓️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر

تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان 

🗓️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ

2025 میں امریکہ اور چین کے درمیان تصادم کا امکان: امریکی کمانڈر

🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی فضائیہ کے جنرل مائیک منی ہان  نے 2025 کے اوائل

حماس اسرائیل کو دھوکہ دینے میں کامیاب: معاریو

🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Ma’ariv کے تجزیہ کار Eitan Golboa

جنگ کی بحالی سے اسرائیل کی صورت حال مزید پیچیدہ

🗓️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے