امریکا کے ایک اسکول میں طالبہ کی فائرنگ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

امریکا کے ایک اسکول میں طالبہ کی فائرنگ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی ریاست آئڈاہو میں واقع اسکول میں ایک طالبہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں چھٹی جماعت کی ایک طالبہ نے اپنے اسکول بیگ سے اسلحہ نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

اسکول ٹیچر نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی پر قابو پالیا جس کی وجہ سے دیگر افراد محفوظ رہے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ یہ بچی اس سے قبل بھی اسکول کے اندر اور باہر کئی مرتبہ فائرنگ کا ارتکاب کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر تشویشناک حد تک تقویت پاچکا ہے اور یہی سبب ہے کہ اس قسم کے واقعات روزانہ کا معمول بن گئے ہيں۔

گ‍زشتہ سال کی نسبت رواں سال کے ابتدائی چند ماہ کے دوران اسطرح کے واقعات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، اس عرصے کے دوران فائرنگ کے 180 واقعات پیش آئے ہيں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بناپر اس قسم کے واقعات معمول کا ایک واقعہ شمار ہوتے ہیں۔

امریکی عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپینوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی تاریخ کا سب سے کمزور کمانڈر انچیف

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے ایک عوامی سروے کے نتائئج سے

کیا امریکہ انگلینڈ میں جوہری ہتھیار تعینات کرے گا؟

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: روس اور نیٹو کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان، امریکی

ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر چین کا ردعمل

?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:چین نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت اور

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

?️ 25 جون 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم Keir Starmer کون ہیں؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کی فیصلہ کن کامیابی

ارجنٹائنی شہریوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:ارجنٹینا میں درجنوں افراد بیونس آئرس میں صہیونی سفارت خانے کے

اخبار میں تصویر دیکھ کر صاحبہ پر فدا ہوا تھا، ریمبو

?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار جان افضل المعروف ریمبو نے انکشاف کیا

یوکرین نیٹو کا ایک ہتھکنڈا

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:مشہور امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ نیٹو یوکرین کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے