🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست آئڈاہو میں واقع اسکول میں ایک طالبہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں چھٹی جماعت کی ایک طالبہ نے اپنے اسکول بیگ سے اسلحہ نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
اسکول ٹیچر نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی پر قابو پالیا جس کی وجہ سے دیگر افراد محفوظ رہے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ یہ بچی اس سے قبل بھی اسکول کے اندر اور باہر کئی مرتبہ فائرنگ کا ارتکاب کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر تشویشناک حد تک تقویت پاچکا ہے اور یہی سبب ہے کہ اس قسم کے واقعات روزانہ کا معمول بن گئے ہيں۔
گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے ابتدائی چند ماہ کے دوران اسطرح کے واقعات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، اس عرصے کے دوران فائرنگ کے 180 واقعات پیش آئے ہيں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بناپر اس قسم کے واقعات معمول کا ایک واقعہ شمار ہوتے ہیں۔
امریکی عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپینوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان کی بلیک کامیڈی اور گرین عرب
🗓️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گرین سعودی عرب
اپریل
بائیڈن کا اندھیرے میں آخری تیر
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کے آئندہ دورہ مغربی ایشیاء
جولائی
شہباز شریف لاڈلے نہ ہوئے تو انجام یوسف رضا گیلانی جیسا ہو سکتا ہے، شاہ محمود
🗓️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے
مارچ
کیا پاکستان برکس میں شامل ہو گا؟
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی
جون
گروسی کی یوکرین کے دارالحکومت میں آمد
🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی آرمینیا
اکتوبر
اداکارہ انعمتہ قریشی کے سسرالیوں پر ناروا سلوک کے الزامات
🗓️ 31 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) سنو چندا، گھمنڈی، دل گمشدہ، نور جہاں، بیچاری مہر
مئی
جرمنی نے صیہونی ریاست کو ہتھیاروں کی فروخت کیوں روکی؟
🗓️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے قوانین کی
ستمبر
مشرقی افغانستان میں دھماکہ/ 10 افراد ہلاک
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں ایک بم دھماکے کے نتیجے
ستمبر