?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے طلبہ کو ان سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین سے طلبہ کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسکول نے مؤقف اپنایا کہ ان سے طلبہ کی صحت کو خطرات لاحق ہیں جبکہ اس حوالے سے اساتذہ کی دلیل تمام شواہد کے خلاف ہے۔
دوسری جانب ناقدین نے سینٹنر اکیڈمی کے اس اقدام کو گمراہ کن معلومات کے خطرات کی مثال قرار دیا، پیر کو والدین کو ارسال کی گئی ایک ای میل میں اسکول کی شریک بانی لیلا سینٹنر نے لکھا کہ ویکسین لگوانے والے افراد اپنے جسم سے شاید کوئی چیز منتقل کررہے ہیں’ جو دوسروں کے لیے خاص طور پر نظام تولید، بچوں اور خواتین میں معمول کی نشوونما کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، اسکول کی شریک بانی نے یہ اعتراف کیا کہ یہ دعویٰ ابھی نیا ہے اور اس پر تحقیق نہیں ہوئی۔
علاوہ ازیں اسکول کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے فیکلٹی اور عملے سے درخواست کی گئی کہ وہ اب ویکسین لگوانے کے لیے تعلیمی سال ختم ہونے کا انتظار کریں۔
دوسری جانب عملے کے وہ افراد جو ویکسین لگوا چکے ہیں انہیں اس وقت تک اسکول سے چھٹی دے دی گئی ہے جب تک کسی تحقیق سے یہ ثابت نہیں ہوجاتا ہے کہ یہ ویکسین، دیگر افراد کو متاثر نہیں کررہی۔


مشہور خبریں۔
طوفان الاقصی صیہونیوں کے لیے کیسا رہا؟ حماس کے ترجمان کی زبانی
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ قسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے
اکتوبر
عبدالباری عطوان: ہائپرسونک میزائلوں اور خودکش ڈرونز کے دور میں حفاظتی دیوار بنانا بے اثر ہے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مغربی کنارے میں 22 بستیوں کی تعمیر
جون
چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 21 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان
جون
قابض صیہونی منتیں کرنے پر مجبور
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کا آغاز کرنے والی صیہونی
مئی
ایک سال میں مسلح تنازعات میں کتنے امریکی مارے گئے؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے سرکاری اعداد و شمار اور اعدادوشمار بتاتے ہیں
دسمبر
مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کی مالی امداد کیسے کی جاتی ہے؟
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: ان دنوں نظریں شام میں حکومت کرنے والے مسلح باغیوں
دسمبر
اسرائیل کی تباہی نقب سے شروع ہوگی: صہیونی میڈیا
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار نے 1948 کے خطے میں فلسطینی انتفاضہ شروع
فروری
افسوس ہے اکثر اداکار فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہے، گوہر رشید
?️ 1 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے اسرائیل ۔
نومبر