امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے طلبہ کو ان سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین سے طلبہ کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسکول نے مؤقف اپنایا کہ ان سے طلبہ کی صحت کو خطرات لاحق ہیں جبکہ اس حوالے سے اساتذہ کی دلیل تمام شواہد کے خلاف ہے۔

دوسری جانب ناقدین نے سینٹنر اکیڈمی کے اس اقدام کو گمراہ کن معلومات کے خطرات کی مثال قرار دیا، پیر کو والدین کو ارسال کی گئی ایک ای میل میں اسکول کی شریک بانی لیلا سینٹنر نے لکھا کہ ویکسین لگوانے والے افراد اپنے جسم سے شاید کوئی چیز منتقل کررہے ہیں’ جو دوسروں کے لیے خاص طور پر نظام تولید، بچوں اور خواتین میں معمول کی نشوونما کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، اسکول کی شریک بانی نے یہ اعتراف کیا کہ یہ دعویٰ ابھی نیا ہے اور اس پر تحقیق نہیں ہوئی۔

علاوہ ازیں اسکول کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے فیکلٹی اور عملے سے درخواست کی گئی کہ وہ اب ویکسین لگوانے کے لیے تعلیمی سال ختم ہونے کا انتظار کریں۔

دوسری جانب عملے کے وہ افراد جو ویکسین لگوا چکے ہیں انہیں اس وقت تک اسکول سے چھٹی دے دی گئی ہے جب تک کسی تحقیق سے یہ ثابت نہیں ہوجاتا ہے کہ یہ ویکسین، دیگر افراد کو متاثر نہیں کررہی۔

مشہور خبریں۔

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں

صیہونی حکومت کی مکمل طور پر شکست اور حزب اللہ کی 2006 سے فتح بڑی ہے: نعیم قاسم

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کے

امریکہ کے لئے ایک بڑا چیلنج

?️ 29 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کے روز سعودی عرب

حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے

نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا

?️ 15 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن

کیا یہ آزادی بیان ہے؟

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب کے

غزہ میں شہداء کی تازہ ترین تعداد

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:وزارت صحت فلسطین کے اعلان کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی فوج

بھارتی پولیس کے ہاتھوں متعدد حریت رہنما گرفتار

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی پولیس نے سرینگر میں مسرور عباس انصاری سمیت چار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے