?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر پر بڑا حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی رات قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی کی رہائش گاہ کے قریب کار بم دھماکے میں ایک خاتون سمیت 8 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کے قریب کابل کے ضلع شرپور علاقے میں ہوا جہاں زیادہ تر اعلیٰ سرکاری افسران کی رہائش گاہیں واقع ہے۔
بم دھماکا بسم اللہ محمدی کے گھر کے قریب ہوا جس کے بعد 4 مسلح افراد قریبی گھر میں داخل ہوئے اور اس دوران ان کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم حملے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے۔
اسی حملے سے متعلق ایک ذرائع نے بتایا کہ 3 حملہ آور دھماکے کے فورا بعد رکن پارلیمنٹ محمد عظیم محسنی کے گھر میں داخل ہوئے تھے جبکہ محمد عظیم محسنی نے تصدیق کی کہ جب حملہ ہوا تب وہ گھر پر نہیں تھے، سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 4 سے 7 تھی۔
ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ قائم مقام وزیر دفاع بسمہ اللہ محمدی کے گھر کا ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے اور دوسرا زخمی ہوا۔
جب حملہ ہوا تب بسمہ اللہ محمدی اور ان کا خاندان گھر پر نہیں تھا، قانون ساز اور افغان کمانڈر ہیبت اللہ علی زئی کا گھر بھی اس علاقے میں واقع ہیں جہاں دھماکا ہوا تھا۔
ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تھی تاہم آج طالبان نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، اس ضمن میں بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے حکومتی رہنماؤں کے خلاف مزید حملوں کا انتباہ بھی دیا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس واقعہ میں 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 5 میں سے 4 حملہ آور بھی وزیر کے ولا میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جبکہ وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ ایک خودکش بم حملہ تھا، حملہ آوروں اور افغان اہلکاروں کے مابین 3 گھنٹے سے زیادہ دیر تک لڑائی جاری۔
دوسری جانب بسمہ اللہ محمدی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ فکر مت کریں، سب ٹھیک ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آخر تک امریکی فوج کا انخلا مکمل ہوجائے گا اور ساتھ ہی طالبان نے متعدد اضلاع پر اپنے کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے، علاوہ ازیں مختلف اضلاع اور شہروں میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج کا امریکہ سے انتقام؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے پیر کی شب خبر
جنوری
عمران خان اور فیض کے عناصر اب بھی اندر موجود ہیں، خواجہ آصف
?️ 13 دسمبر 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق
دسمبر
پیوٹن کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: روسی صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس
دسمبر
فواد چوہدری نے پاکستان میں کورونا وائرس کا ذمہ دار مودی حکومت کو ٹھہرایا
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں ایک
جولائی
غزہ جنگ بندی معاہدے کی اہم تفصیلات
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنگ بندی معاہدے کے بنیادی اصولوں میں ایک دوسرے سے
مئی
برلن میں ایران اور لبنان پر امریکہ اور اسرائیلی رژیم کے حملے کے خلاف مظاہرہ
?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں: برلن میں سینکڑوں افراد نے اتوار کو ایران اور
اپریل
سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے 20 شہریوں کو گرفتار کرلیا
?️ 23 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی
ستمبر
اسرائیلی انتباہی پروگرام کی تکنیکی ناکامی / ہزاروں صیہونیوں کو انتباہی پیغامات موصول ہوئے
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے "سنگین وارننگ” پروگرام کی تکنیکی
جون