اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ بتسلم نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جس قسم کی دہشت گردی شروع کررکھی ہے سنہ 2002ء‌ کے بعد غرب اردن میں آج تک ایسا قتل عام نہیں دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ بتسلم نے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی ریاست کے وحشیانہ جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں‌کو شہید کرکے جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

انسانی حقوق گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جو تباہی حالیہ بمباری میں دیکھی گئی ہے، سنہ 2014ء کے بعد اس کی کوئی مثال نہیں ملتی

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے بعد اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی نہتے فلسطینیوں کا بے دریغ قتل عام شروع کر رکھا ہے، سنہ 2002ء‌کے بعد غرب اردن میں آج تک ایسا قتل عام نہیں دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز غرب اردن میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہونےوالی جھڑپوں میں 251 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 26 کی حالت تشویشناک ہے، ادھر اتوار کے روز غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی انسانی حقوق گروپ کے مطابق گزشتہ 10 مئی سے مشرقی بیت المقدس جمعہ تک ایک ہزار فلسطینیوں کو زخمی کیا گیا۔

بتسلیم کے مطابق اسرائیلی ریاست نہتے فلسطینیوں کے خلاف منظم انداز میں پرتشدد کارروائیاں کررہی ہے، بتسلیم کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کی املاک پر بے دریغ تباہ کن حملے کررہی ہے جس کے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 45 بچوں سمیت دو سو کے قریب فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار کےقریب زخمی ہوچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی کنسٹ کی مغربی کنارے اور وادی اردن پر قبضے کے منصوبے کی منظوری

?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ کنسٹ نے مغربی کنارے اور وادی اردن پر

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 8 سال بیت گئے، والدین آج بھی انصاف کے منتظر

?️ 16 دسمبر 2022پشاور: (سچ خبریں)پشاور میں 8 سال قبل ہونے والے سانحہ آرمی پبلک

ڈالر کی اونچی اڑان رک نہ سکی

?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستانی روپیہ آج (بدھ کو) مسلسل نویں سیشن میں

پنجاب میں منتخب ارکان کے گھروں پر کریک ڈاﺅن قابلِ مذمت ہے، بیرسٹر سیف

?️ 10 جون 2024پشاور(سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے

امریکہ میں تفرقے کی شدت پر اوباما کی تشویش

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے امریکی میڈیا کی جانب سے انتشار

پی ٹی آئی میں سب غیرسیاسی لوگ ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں۔ طلال چودھری

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ

مداح نے دعویٰ کیا کہ جب ہمارا نکاح ہوچکا تو میں مانتی کیوں نہیں؟ ماہ نور بلوچ

?️ 4 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف

مبینہ کرپشن ریفرنس: انکوائری رپورٹ فراہمی کیلئے پرویز الہیٰ و دیگر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے نیب ریفرنس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے