?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2025 کے دوران دنیا بھر میں جنگ، تنازعات اور ظلم و ستم کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 16 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025 میں دنیا بھر میں جنگوں اور تنازعات کے باعث بے گھر افراد کی تعداد 4 کروڑ 16 لاکھ تک پہنچ گئی، جبکہ کئی ممالک میں واپسی کے باوجود انسانی بحران برقرار ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 54 لاکھ نئے افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے، تاہم پہلی بار ایک دہائی کے دوران عالمی بے گھری میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر دنیا میں پناہ گزینوں اور ان جیسے حالات سے متاثر افراد کی تعداد 4 کروڑ 16 لاکھ ہے، جس میں تقریباً 60 لاکھ فلسطینی پناہ گزین بھی شامل ہیں۔
اسی عرصے میں تقریباً ایک کروڑ 47 لاکھ پناہ گزین اور اندرونی طور پر بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے اور 1965 کے بعد دوسری بلند ترین شرح ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واپس جانے والے افراد میں اکثریت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جن میں بنیادی سہولیات کی کمی، تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور عدم تحفظ شامل ہیں۔
افغانستان کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں تقریباً 29 لاکھ افغان شہری اپنے ملک واپس آئے، تاہم ان میں سے کئی افراد نے بتایا کہ ان کی واپسی رضاکارانہ نہیں تھی بلکہ مجبوری کا نتیجہ تھی۔
اسی طرح شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بڑی تعداد میں افراد واپس لوٹے، جن کی تعداد 13 لاکھ بتائی گئی ہے، تاہم وہاں بھی عدم تحفظ اور بنیادی سہولیات کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
رپورٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائیوں کے بعد تقریباً 32 لاکھ افراد نے ایران کے اندر عارضی طور پر نقل مکانی کی، جبکہ لبنان میں بھی جنگ اور حملوں کے باعث تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت دنیا کے تقریباً 70 فیصد پناہ گزین ایسے ممالک میں رہ رہے ہیں جہاں وہ پانچ سال سے زیادہ عرصے سے مقیم ہیں، جن میں لبنان، اردن، ترکیہ اور ایران شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ نے کہا ہے کہ پناہ دینا انسانی زندگی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، لیکن ایسا مستقبل قابل قبول نہیں جہاں لاکھوں افراد برسوں یا دہائیوں تک بے یقینی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوں۔
ادارے نے اس مسئلے کے حل کے لیے روزگار کے مواقع، تعلیم تک رسائی اور رضاکارانہ واپسی کے پروگراموں کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی عائد
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے برقع سمیت چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر
جنوری
تحریک انصاف کے اعلی حکام کا اجلاس گورنرہائوس کراچی میں منعقد ہو
?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے
دسمبر
ایک سنوار گیا ہے؛ سینکڑوں سنوار جنم لیں گے
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: سال 2011 میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور
جنوری
پاکستان کا کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے اہم فیصلہ
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک سے کورونا کی
مئی
امریکہ یورپ کو کمزور کرنا چاہتا ہے: روس
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ یورپیوں کو
مارچ
بن سلمان کو امریکی استثناء حاصل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وکلاء کا کہنا ہے
اکتوبر
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر کمی کا شکار
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب
مارچ
نئے بیلسٹک میزائل سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نئے بیلسٹک میزائل کے
نومبر