?️
سچ خبریں:اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاباک کے سربراہ رونین بار نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے چار شرائط رکھی ہیں، جن میں سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کا قیام اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی شامل ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی خفیہ ایجنسی شاباک کے سربراہ رونین بار نے اپنے عہدے سے علیحدگی کے لیے درج ذیل شرائط رکھی ہیں:
1. سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کا قیام
2. غزہ میں موجود تمام اسرائیلی قیدیوں کی واپسی
3. شاباک کے اندرونی عملے میں سے کسی کو نیا سربراہ مقرر کرنا
4. کسی بیرونی فرد کو شاباک کا سربراہ نہ بنانے کی یقین دہانی
یہ بھی پڑھیں: شاباک کے سربراہ بھی ہوئے نیتن یاہو کے خلاف
نیتن یاہو اور شاباک چیف کے درمیان اختلافات شدت
رپورٹ کے مطابق، رونین بار نے گزشتہ رات اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو آپریشن طوفان الاقصیٰ کی تحقیقات کا نتیجہ پیش کیا، جس میں انہوں نے اس ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے کی بات کی، لیکن مستعفی ہونے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کرنے کا عندیہ دیا،انہوں نے کہا کہ ہم صرف 197 قیدیوں کی واپسی پر مطمئن نہیں ہیں، بلکہ باقی 59 قیدیوں کی رہائی کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔
شاباک چیف کی ممکنہ برطرفی، اسرائیلی حکومت میں قانونی چیلنجز
عبرانی میڈیا کے مطابق، نتانیاهو اور شاباک چیف کے درمیان عدم اعتماد میں اضافہ ہو چکا ہے، اور قیاس آرائیاں ہیں کہ نتانیاهو انہیں برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونٹ کے مطابق اگر نیتن یاہو رونین بار کو برطرف کرتے ہیں، تو انہیں قانونی مشیروں کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
صیہونی چینل نے رپورٹ دی کہ نیتن یاہو کے قریبی حلقے شاباک چیف پر شدید تنقید کر رہے ہیں، خاص طور پر 7 اکتوبر کے حملوں کے حوالے سے ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،نیتن یاہو کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رونین بار حماس کے خطرے کو سمجھنے اور 7 اکتوبر کے واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی ہے۔ خواجہ آصف
?️ 26 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی
فروری
ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات رکھنے کے 38 کیسز کا الزام
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ایک عدالت نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر
جون
امریکہ نے چار ایرانی کمپنیوں اور ایک شخص پر پابندیاں عائد کی
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کی شام ایران
ستمبر
صیہونیوں کا یوکرین کی خفیہ امداد کرنے کا اعتراف
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:جرمنی میں صیہونی حکومت کے سفیر نے ایک انٹرویو میں اعتراف
جنوری
حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کو خطرے سے خبردار کیا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما باسم نعیم نے عرب نیٹ
ستمبر
نگراں وزیر اعظم کا کشمیر کے بارے میں بیان
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
ستمبر
حزب اللہ کا صیہونی حکومت کو نیا انتباہ
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی استقامتی تنظیم نے ایک نئی ویڈیو شائع کی ہے
اگست
سڈنی حملہ کی داستان کو دوبارہ پیش کرنے کی وجوہات
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے سڈنی میں ہونے والے حملے کو فوری طور
دسمبر