?️
سچ خبریں:افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کے فضائی حملوں میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کے مطابق حملوں میں بچوں، خواتین اور شہری گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ کارروائیاں مسلح عناصر کے خلاف کی جاتی ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت نے آج بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی فوج کے فضائی حملوں میں ملک کے مشرقی علاقوں میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 14 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستانی طیاروں نے خوست، کنڑ اور پکتیکا صوبوں کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ ان حملوں میں شہری آبادی اور عام لوگوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 11 بچے، ایک خاتون اور ایک معمر شخص جان کی بازی ہار گئے۔
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق متعدد دیگر خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری گھروں پر بمباری کی ہے۔
طالبان ترجمان نے ان حملوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی۔
دوسری جانب اسلام آباد کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کے اندر کی جانے والی کارروائیوں کا ہدف وہ مسلح عناصر ہوتے ہیں جو پاکستان کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں۔
یہ فضائی حملے اس واقعے کے چند گھنٹوں بعد کیے گئے جب خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے حسن خیل میں ایک سکیورٹی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔
اس حملے کے نتیجے میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے چھ اہلکار ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر مزید پابندیاں عائدکرنے کا عندیہ دے دیا
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے گذشتہ
ستمبر
کیا فلسطین اکیلا ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اگست
عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
امریکی حکام سائبر حملوں سے پریشان
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا ہمارے لیے سائبر حملوں کا
جون
فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ صہیونی رہنماؤں کے درمیان اختلاف کا نیا موضوع
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کابینہ کی داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن
جولائی
سندھ حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں سخت فیصلوں کا اعلان
?️ 9 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا کیسز کمیں کمی کے پیش
اگست
اسرائیل کو لبنان کے سمندری وسائل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے:نصراللہ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ملک کی
جون
جنرل باجوہ کے اعترافات نے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ہے، فواد چوہدری
?️ 10 فروری 2023 لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
فروری