?️
سچ خبریں:لبنان کی وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق صیہونی حملوں میں آج 24 لبنانی شہری شہید ہوگئے جبکہ حزب اللہ نے بھی متعدد صیہونی فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج لبنان کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر بھاری راکٹ فائر کیے گئے اور الجلیل علیا کے متعدد صہیونی آبادیاتی مراکز میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دیں۔
صیہونی میڈیا نے بھی مغربی الجلیل کے علاقوں میرون اور سعسع میں سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔
اسی دوران حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوب میں الخیام شہر کے جنوب میں واقع الحمامص کی پہاڑی پر صیہونی فوجیوں کے اجتماع اور ان کے فوجی سازوسامان کو متعدد راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ پادگان بیت ہلل میں السہل بٹالین کے کمانڈ ہیڈکوارٹر پر بھی راکٹ حملہ کیا گیا۔
ان حملوں کے ساتھ ہی المیادین کے جنوبی لبنان میں موجود رپورٹر نے وزارت صحت لبنان سے منسلک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آج صبح سے اب تک جنوبی لبنان پر صیہونی حملوں کے نتیجے میں 24 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
کچھ لمحے قبل جنوبی لبنان کے شہر صریفا کو بھی صیہونی جنگی طیاروں نے بمباری کا نشانہ بنایا۔


مشہور خبریں۔
فروری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 10 فیصد اضافہ
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سیاسی طور پر ناموافق حالات کے
مارچ
نیہا ککڑ کا خودکشی کے حوالے سے اہم انکشاف
?️ 28 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ کے تلخ
جون
پیوٹن کی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو دھمکی
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے
مارچ
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ پر عالمی ذرائع
مئی
“ایران در آتش”: اطالوی تجزیہ کاروں کی نظر میں ایران کی ہائبرڈ جنگ میں مزاحمت
?️ 30 جون 2026ط کتاب “ایران در آتش؛ ہائبرڈ جنگ کی روداد”، جسے پانچ اطالوی
جون
انتخابات کے دوران ترکی میں غربت اور بھوک میں اضافہ
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:جب کہ ترکی قومی انتخابات کی دہلیز پر ہے اور ترک
اپریل
زمان پارک میں ’حملہ‘ کرنے والے پولیس افسران کےخلاف قانونی کارروائی کریں گے، عمران خان
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مارچ
ایران نے پاکستان کے ذریعے 14 نکات پر مشتمل نیا متن امریکہ کو بھجوا دیا
?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق، ایران نے اپنا نیا
مئی