?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت 2023 کے وسط تک دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بھارت 2023 کے وسط تک دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہونے کے اعتبار سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا،اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس سال کے وسط تک ہندوستان میں چین سے تقریباً 2.9 ملین زیادہ لوگ ہوں گے۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق ہندوستان کی آبادی تقریباً 1.4286 بلین ہو گی جبکہ چین کی آبادی 1.4257 بلین ہو گی، تاہم آبادی کے اعداد و شمار کی حدود کی وجہ سے درست تاریخ کا حساب لگانا ناممکن ہو جاتا ہے اس لیے کہ ڈیموگرافروں کا کہنا ہے کہ بھارت نے 2011 سے مردم شماری نہیں کرائی ہے۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ہندوستان کی نوجوان اور بڑھتی ہوئی آبادی آنے والے سالوں میں ملک کی اقتصادی ترقی کا باعث بنے گی، ہندوستان کی 254 ملین آبادی 15 سے 24 سال کی عمر کے لوگوں پر مشتمل ہے اور اس اعدادوشمار کے ساتھ ہندوستان دنیا کا سب سے کم عمر ملک ہے۔
دریں اثنا چین بڑھتی عمر اور آبادی کے جمود سے نبرد آزما ہے جبکہ جاری کردہ اعداد و شمار سے توقع ہے کہ آبادیاتی تبدیلیاں ہندوستان کے لیے اقتصادی اور عالمی ہیوی ویٹ بننے کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
الیکشن ہوگئے، اب جیل میں رکھ کر کیا نکالنا ہے؟ فواد چوہدری
?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پنڈ دادن
فروری
منظم شیطانی مافیا(5) سرزمین امن پر دہشتناک جیلیں
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کچھ جیلیں اتنی خوفناک ہیں کہ انہیں اس
فروری
محاصرہ کے خلاف محاصرہ
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین
مارچ
مری جانے والے راستے مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری
عمان کو کئی عرب ممالک اور لبنان کے درمیان کشیدگی پر افسوس
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: عمانی وزارت خارجہ نے ہفتے کی رات لبنان اور سعودی عرب
اکتوبر
جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی فورس اشتہاری دہشتگرد کو ہلاک کرنے میں کامیاب
?️ 26 فروری 2021وزیرستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے
فروری
فلسطین میں ظلم اور نسل کشی ہورہی ہے: کبریٰ خان
?️ 19 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت
مئی
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے ایک غیر متوقع اقدام
اکتوبر