?️
سچ خبریں: اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا نے صہیونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں یونیفل فورسز پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں دائمی کشیدگی کے خاتمے اور بین الاقوامی پانیوں میں بحری آمدورفت کی آزادی کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔
جمعرات کو اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے، خبر رساں ایجنسی ‘آنزا’ نے کوئرینال پیلس کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا نے بدھ کو مشرق وسطیٰ میں ‘جنگی صورتِ حال کے خاتمے’ کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے صہیونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں زور دیا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن فورسز (یونیفل) پر حملے ‘ناقابل قبول’ ہیں۔ ماتاریلا نے بین الاقوامی پانیوں میں بحری آمدورفت کی آزادی کے احترام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
علاقائی کشیدگی اس وقت سے بڑھ گئی ہے جب ریاستہائے متحدہ اور صہیونی حکومت نے 28 فروری کو ایک غیر قانونی اقدام میں ایران پر حملہ کیا اور ایک منصوبہ بند دہشت گردانہ کارروائی میں ایران کے رہبر معظم کو شہید کر دیا۔ ان حملوں کے جواب میں تہران نے صہیونی حکومت کے ساتھ ساتھ خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کو بھی نشانہ بنایا اور آبنائے ہرمز کو بند کر دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پریس ٹی وی کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں آبنائے ہرمز کی صورتحال کے بارے میں کہا: آبنائے ہرمز کو اب سب سے زیادہ نقصان امریکی جارحیت اور اس کی طرف سے عائد کردہ ناکہ بندی سے پہنچا ہے۔ ہمارے نقطہ نظر کے مطابق، آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھلا ہے، بشرطیکہ وہ ایرانی بحری افواج کے ساتھ تعاون کریں۔”


مشہور خبریں۔
ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا عدلیہ سے لگا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
?️ 17 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کے دوران فواد چوہدری
فروری
صیہونیوں کے ساتھ سازش خلیج فارس میں امن کے لیے خطرہ:ایرانی جنرل
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ ونگ کے کمانڈر کا کہنا ہے
اگست
مخصوص نشستوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے 12 جولائی کے فیصلے
اگست
جسٹس عائشہ ملک نےعہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ
جنوری
ایران نے یمن-امریکہ جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا:نیویارک ٹائمز
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے انصاراللہ کو بحیرہ احمر میں
مئی
18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ حافظ حمداللّٰہ
?️ 1 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ
جنوری
ایران کے صدارتی انتخابات کی گنتی جاری، اب تک کے نتائج کے مطابق سید ابراہیم رئیسی سب سے آگے
?️ 19 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی
جون
افغانستان میں امریکی پالیسی جھوٹ ، جہالت اور غیر معقولیت پر مبنی تھی:صیہونی تحقیقاتی مرکز
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی تحقیقاتی سینٹر بیگن سادات کا خیال ہے کہ امریکہ افغانستان
ستمبر