?️
سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہبر سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف جارحیت انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے یہ بات "یومِ فریاد علیہ المستکبرین” (مستکبروں کے خلاف چیخ کا دن) کے موقع پر کہی۔ الحوثی کا کہنا تھا کہ "مشرق وسطیٰ میں تبدیلی” اور "دہشت گردی کے خلاف جنگ” جیسے نعرے جھوٹے اور دھوکے پر مبنی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بہت سی عرب حکومتوں نے کھل کر دشمنوں کی اطاعت قبول کر لی ہے، جس سے مسلمانوں کے خلاف حملے آسان ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق، کمزوری اور سستی دکھانے سے امتِ مسلمہ کو بڑے خطرات لاحق ہیں، جبکہ ضرورت اس بات کی تھی کہ اس جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہوا جائے۔
الحوثی نے کہا کہ دشمن صرف اسی کو جرم قرار دینا چاہتا ہے جو فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائے، جبکہ خود صیہونیوں کے جرائم پر خاموشی برتی جائے۔ انہوں نے خاص طور پر خلیجی ممالک پر تنقید کی جہاں فلسطین کی حمایت میں ایک چھوٹے سے پیغام پر بھی قید اور جرمانے دیے جا رہے ہیں۔
الحوثی نے "امریکہ مردہ با” اور "اسرائیل مردہ باد” کے نعرے کو دشمن کے خلاف ایک بنیادی اور صحیح موقف قرار دیا اور کہا کہ یہ نعرہ مسلمانوں کو غلامی اور ذلت قبول کرنے سے روکتا ہے۔ ان کے مطابق، یہ ایک "ایمانی منصوبہ” ہے جو دشمن کے منصوبوں کو ناکام بناتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی اور اسرائیلی سازشوں کے خلاف خاموشی اور بے عملی، امت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
کہانی اور اداکاری پر بات کریں، فضول موضوعات سے گریز کریں، وجاہت رؤف
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: فلم ساز وجاہت رؤف نے ڈراما ریویو شوز کے انداز
ستمبر
ناسا نے سب سے خطرناک سیارے کے زمین سے نہ ٹکرانے کی نویدسنا دی
?️ 29 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) خلائی ادارے کی جانب سے سنہ 2004 میں اپوفس کو
مارچ
عراق نے خطے میں تنازعات کو پھیلنے سے روکا
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ہفتے کے روز بغداد
فروری
ہر ادارے کی کارکردگی جانچی جائے گی، کسی بھی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، وزیراعظم
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب
جولائی
صیہونی نقل مکانی کے منصوبے ناکامی کی جانب گامزن
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی
اپریل
اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی تصدیق کے بعد بڑے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے غزہ تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں صیہونی حکومت کی نسل
ستمبر
بن گویر کا متنازعہ بیان؛ غزہ کو صرف ایک چیز بھیجنی چاہیے — بم!
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ امنیت ایتامر بن گویر نے غزہ پٹی کو
جولائی
غزہ کا قصاب ایران-امریکہ جنگ بندی میں سب سے بڑی رکاوٹ: اردوغان
?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیل کو خطے میں امن
اپریل