?️
سچ خبریں: سینیگال کے وزیر اعظم عثمان سونکو نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی سیاسی بقا کے لیے غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کو تنہائی میں دھکیلنے کا مطالبہ کیا تاکہ وحشیانہ اور بربریت کے عمل کا خاتمہ ہو جسے کچھ مغربی ممالک کی طرف سے حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل حماس کے مطالبات ماننے پر مجبور ہے؟ صہیونی میڈیا کا اعتراف
سینکڑوں افراد کی موجودگی میں فلسطین کے حق میں داكار کی مسجد میں منعقد ہونے والے ایک اجتماع میں سونکو نے بیان دیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی سیاسی بقا کو اس جنگ سے وابستہ کر رکھا ہے اور وہ ہزاروں لاشوں پر قدم رکھنے کے لیے تیار ہے تاکہ وہ وزیر اعظم رہے اور جوابدہی سے بچ سکے۔
سونکو نے فلسطین کے پرچم کے رنگوں کی شال گردن پر ڈالی ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ ہمیں ان سب لوگوں کو اکٹھا کرنا چاہیے جو اس ناانصافی کی مذمت کرتے ہیں اور ایک سیاسی حل کے لیے کوشش کرنی چاہیے جو صہیونی حکومت کی سیاسی تنہائی پر مبنی ہو۔
سینیگال کے وزیر اعظم، جو خود کو افریقی قوم پرست بائیں بازو کا مانتے ہیں، نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اس بربریت اور وحشیانہ عمل کا خاتمہ کرنا ہوگا جسے کچھ مغربی ممالک کی اور حمایت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی حکومت کے سامنے صرف دو راستے؛ شکست یا تسلیم
انہوں نے صہیونی حکومت کی جاری کارروائیوں کو "نسل کشی” قرار دیا اور فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی "ناانصافی” کا ذکر کیا، جو 1948 میں صہیونی حکومت کے قیام سے جاری ہے۔
سونکو نے مسلمانوں اور افریقیوں کے درمیان اس بحران کے سامنے اتحاد میں رکاوٹ ڈالنے والی چند تقسیمات پر بھی بات کی۔


مشہور خبریں۔
ہم اندرونی طور پر تباہ ہوچکے ہیں:صیہونی ماہرین
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی سائبر سکیورٹی ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ سائبر حملوں
جولائی
حکومت جون میں فلم پالیسی کا اعلان کرے گی
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے
مئی
ترکی میں سیکڑوں قیدیوں کی خودکشی اور جیلوں کے سنگین حالات
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: ریپبلکن پیپلز پارٹی کے ایک نائب کی رپورٹ کے مطابق
دسمبر
ہم غریب ممالک میں خوراکی مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج اتوار کو ایک
اکتوبر
لبنان کے خلاف خطرناک صیہونی منصوبہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:عالم عرب کے بڑے اخبارات میں اس وقت جنوبی لبنان کے
نومبر
امریکہ میں تین ہفتے سے زیادہ حکومتی شٹ ڈاؤن ؛ کیا 35 دن کا تاریخی ریکارڈ ٹوٹنے والا ہے؟
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ میں وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن تین ہفتے سے زیادہ
اکتوبر
مایا علی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی
?️ 4 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی طبیعت
ستمبر
یوکرین کو ہتھیار نہیں ڈالنے چاہئیں: میکرون
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ روس کے
جون