یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا:ترک صدر

یوکرین

🗓️

سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے مغرب کے اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیف کو ٹینکوں کی ترسیل خطرناک ہے اور اس سے یوکرین کا بحران حل نہیں ہوتا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے یوکرین میں تنازع حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی،اردگان نے TRT ٹیلی ویژن چینل کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ٹینک بھیجنا تنازع کے حل کے عناصر میں سے ایک ہے،یہ ایک پرخطر کاروبار ہے جو صرف اسلحہ ڈیلروں کے لیے مفید ہے اور اس سے بحران کو حل کرنے نیز جنگ کو روکنے میں مدد نہیں ملے گی۔

دریں اثنا یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کلبا نے اعلان کیا کہ اس ملک کی مسلح افواج کو 120 سے 140 کے درمیان جدید مغربی بھاری ٹینک ملیں گے، ان ہتھیاروں کی ترسیل کے وقت کا اعلان کیے بغیر انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین فرانس کے لیکلرک جنگی ٹینکوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

ان کے مطابق 12 ممالک نے ٹینک بھیجنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ کیف مغربی جنگی جہازوں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حاصل کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے،یوکرین کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یہ ہتھیار کشیدگی پیدا کرنے کے لیے نہیں ہیں بلکہ یہ دفاعی اور ڈیٹرنس ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس ہائی کورٹ میں چیلنج

🗓️ 22 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے

کابل پر امریکی حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: طالبان

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم

غزہ جنگ کے ڈراؤنے خوابوں سے پریشان صہیونی فوجی کی خودکشی

🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں غزہ

یمنی عوام طوفان القدس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمن کے عوام نے اس ملک کے مختلف شہروں اور

ایران افغانستان تعلقات خراب کرنے کی کوشش

🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران میں افغان

صیہونیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات کا آغاز ہوچکا ہے: ترکی

🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج انقرہ میں

عمران خان کی حکومت الٹنے کے لیے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں:شیخ رشید

🗓️ 29 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا

جرمنی میں 10,000 بیکریاں خطرہ میں

🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:    برطانوی ہفتہ وار اکانومسٹ نے ایسوسی ایشن آف جرمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے