?️
سچ خبریں:روسی میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کی فوج نے آج ہفتے کی صبح لوہانسک صوبے کے علاقوں پر راکٹ داغے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرین کے لوہانسک صوبے کے ذرائع اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج نے آج صبح سویٹوفے شہر کے رہائشی علاقوں کو 3 امریکی ہیمارس میزائلوں سے نشانہ بنایا،تاہم ابھی تک اس میزائل حملے میں جانی اور مالی نقصان کی کوئی رپورٹ شائع نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے ساتھ ہی امریکہ اور یورپ نے ماسکو کے خلاف وسیع پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ یوکرین کی فوج کو بڑی مقدار میں فوجی ہتھیار فراہم کیے ہیں،پیر کے روز، یوکرین میں جنگی جرائم سے متعلق معاملات کی نگرانی اور رابطہ کاری کے مشترکہ مرکز میں ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے نمائندے کے دفتر نے اعلان کیا کہ یوکرین کی افواج نے جمہوریہ ڈونیٹسک میں ووروشیلووسکایا کے علاقے پر 10 گریڈ میزائلوں سے بمباری کی۔
جیسا کہ علاقے میں موجود اسپوٹنک کے رپورٹر نے اطلاع دی اس حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے اور ایک چرچ سمیت دو عمارتوں کو آگ لگ گئی ، یاد رہے کہ ڈونیٹسک اور لوہانسک کی ریپبلکوں اور زاپوریزیا اور کھیرسن کے علاقوں نے 23 سے 27 ستمبر تک روس میں شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا جس میں ووٹروں کی اکثریت نے روس میں شامل ہونے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہ بیٹھنے کا اعلان
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
اپریل
فلسطینیوں کی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں
?️ 28 ستمبر 2021 سچ خبریں: افلسطین ٹوڈے کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی
ستمبر
گرین لائن بس سروس 25 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کراچی گرین لائن بس سروس
نومبر
چین کی نظر میں امریکہ کاغذی شیر
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ
اپریل
گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ایران کے ساتھ گوادر کو 100 میگا
مارچ
مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنا ناممکن ہے: لبنانی عہدیدار
?️ 7 اپریل 2022حزب اللہ کے دھڑے کے ایک پارلیمانی رکن نے مزاحمتی تحریک کو
اپریل
شاہ محمود قریشی جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے حکم پر شاہ محمود
جولائی
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور
?️ 21 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں پبلک
اپریل