?️
سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے بحران کے حل کے لیے کسی بھی ثالثی سے انکار کرتا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے، روسی وزارت خارجہ میں دولت مشترکہ کے آزاد ریاستوں کے دوسرے شعبے کے سربراہ الیکسی پولشچک نے آج (پیر) کہا کہ یوکرین ثالثی کے تمام خیالات کو مسترد کرتا ہے کیونکہ وہ ثالثی کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کیسے مانے گا کہ یوکرین جنگ ہار چکا ہے؟
انہوں نے کا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی توجہ صرف روس کے لیے الٹی میٹم پر مبنی اپنے امن فارمولے پر مرکوز ہے۔
روسی سفارت کار نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو چین، برازیل اور افریقہ کے اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا, جن کے پاس یوکرین کے تنازعات کے پرامن حل کے امکانات پر تعمیری اور بنیادی تجاویز ہیں۔
یاد رہے کہ زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ آندرے یرماک نے اس سے قبل یوکرین کے امن فارمولے پر بات چیت کے لیے سعودی عرب میں سربراہان مملکت کے مشیروں کی ملاقات کی تصدیق کی تھی۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس فارمولے کے اہم نکات پر 50 سے زائد ممالک کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ (اگست) سعودی عرب یوکرین میں امن کے قیام پر مرکوز بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
اس سے پہلے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ ریاض یوکرین میں امن پر مرکوز ایک بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرے گا اور 5 اگست کو ہونے والے دو روزہ اجلاس میں ہندوستان اور برازیل سمیت 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: یوکرین جنگ پر کون پیڑول ڈال رہا ہے؛سابق امریکی انٹیلی جنس عہدیدار کی زبانی
رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ اجلاس روس کے نمائندوں کی موجودگی کے بغیر منعقد ہوگا جبکہ کیف اپنے حق میں عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ زیلنسکی نے اپنی حکمرانی کے دوران یوکرین کا 20% علاقہ کھو دیا ہے اور اب اصرار کرتے ہیں کہ ملک کی علاقائی سالمیت اور روسی افواج کے مکمل انخلاء کو یقینی بنانے سے ہی امن ممکن ہے۔
دوسری طرف وہ یہ دعویٰ کر کے مغربی ممالک سے اربوں ڈالر کی فوجی امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس کے ملک کے خلاف روسی حملہ پورے یورپ کے حملہ ہے۔
یاد رہے کہ یوکرین کے لیے صرف امریکی امداد ایک سو بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ نیٹو کے کچھ جدید ترین آلات روس کے خلاف میدان جنگ میں آ چکے ہیں، لیکن مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین میں بڑی مقدار میں جنگی سازوسامان بھیجے جانے کے باوجود بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ روسیوں کے خلاف جنگ میں اس ملک کی فتح نہ ہونے کے برابر ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانوی انتخابات کے نتائج سے نیتن یاہو کے لیےشرائط سخت
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حالیہ انتخابی مہم کے دوران برطانوی سیاسی تجزیہ کار یہ
جولائی
تل ابیب کی ریاستی دہشتگردی پیجر جو بم بن گئے
?️ 18 ستمبر 2025تل ابیب کی ریاستی دہشتگردی پیجر جو بم بن گئے لبنان میں
ستمبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کا 1965 کی جنگ کے شہدا ءکو خراج عقیدت
?️ 5 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 1965 کی پاک
ستمبر
سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اور شام کی تقسیم کے منصوبے کی مذمت
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے صہیونیستی ریاست کی جانب سے شام
اگست
کسی کے لئے آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کرسکتے،الیکشن کمیشن
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} الیکشن کمیشن میں بروز جمعہ 5 مارچ کو
مارچ
مغربی ممالک کی غزہ اور لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کی جنگ میں غیر معمولی مدد
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ میں مغربی
اکتوبر
امریکہ میں موسم سرما کے طوفان سے 23 افراد ہلاک
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: این بی سی نیوز نے اعلان کیا کہ اوکلاہوما،
دسمبر
7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوج کی کارکردگی پر شرمندگی محسوس ہوئی:اعلی صیہونی فوج افسر
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سابق شعبہ آپریشنز کے سربراہ نے 7
فروری