سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اپنے یوکرینی ہم منصب سے فون پر گفتگو کے دوران آپے سے باہر ہو گئے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے امریکی صدر جو بائیڈن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فون پر بات کرنے کے دوران بائیڈن یوکرینی صدر کی جانب سے امداد میں اضافے کی درخواست کی وجہ سے ناراض ہوئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے سینئر مشیر آرلین ڈیلگاڈو نے اس سلسلہ میں لکھا کہ بہت اچھی بات ہے، مجھے خوشی ہے کہ ہمارے صدر آخر کار ایک آدمی کی طرح کام کر رہے ہیں! یہ ہماری رقم ہے جو آپ دے رہے ہیں۔ ہم پہلے ہی کافی ادائیگی کر چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرنے سے پہلے اس ملک کو ہتھیار بھیجنے کے لیے نیٹو ممالک کو ایک خط بھیجا تھا،کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بارہا کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے ہتھیاروں کی ترسیل روس اور یوکرین مذاکرات کی کامیابی میں نہ صرف یہ کہ مدد نہیں کرے گی بلکہ اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، تاہم مغربی ممالک پر اس کا کوئی اثر نہیں اور وہ آئے دن یوکرین کو اسلحہ بھیج رہے ہیں۔