یورپی پارلیمنٹ نے فیفا اور یوئیفا کو اسرائیل کے بارے میں کیا کہا؟

یورپی

?️

سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ نے یورپی فٹ بال یونین (UEFA) اور انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (FIFA) سے کہا کہ وہ اسرائیلی فٹ بال پر پابندی عائد کریں۔

Insideworld Football کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے متعدد نمائندوں نے فیفا اور UEFA کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں اسرائیل کی فٹبال ٹیم اور اس ریاست کے کلبوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے دباؤ کے بعد صیہونی ٹیم اور بارسلونا کے مابین ہونے والا فٹ بال میچ منسوخ ہوسکتا ہے

یہ خط 15 فروری کو بھیجا گیا تھا اور اسپین، آئرلینڈ اور جرمنی کی نمائندگی کرنے والے یورپی پارلیمنٹ کے 13 ارکان نے اس پر دستخط کیے تھے۔

اس خط کے ایک میں کہا گیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور اس براعظم کے عوام کے سیاسی نمائندوں کی حیثیت سے، ہم فیفا، یوئیفا اور دیگر مجاز اداروں سے فلسطین میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خط میں مزید آیا ہے کہ FIFA اور UEFA دونوں اقدار کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، بلاشبہ آج غزہ کی پٹی میں ان تمام اقدارکو پامال کیا جا رہا ہے، فٹ بال کو فلسطینی عوام پر قبضے اور تباہی کا جواز فراہم کرنے میں مدد نہیں کرنی چاہیے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ان وجوہات کی بناء پر اور جنوبی افریقہ میں نسل پرستانہ حکومت کے ویٹو جیسی تاریخی مثالوں کی پیروی کرتے ہوئے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے تک اسرائیلی ٹیم اور اس کے فٹ بال کلبوں پر تمام یورپی اور بین الاقوامی مقابلوں پر پابندی لگا دی جائے۔

مزید پڑھیں: ترک فٹبال ڈسپلنری کمیٹی نے اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا کیا؟

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک 29 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے ساتھ امریکی ہتھیاروں کے معاہدے پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ

?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں)تازہ ترین رائے شماری کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے

سعودی عرب نے ایک سماجی خاتون کو 18 سال قید کی سزا سنائ

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں: ریاض کی فوجداری عدالت نے 18 سالہ سماجی کارکن خاتون

آبنائے ہرمز کھولنا ہماری ترجیح ہے، ٹرمپ نے ایف 35 طیاروں کا وعدہ کیا:ترکی کے صدر

?️ 15 اگست 2026سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز

حالیہ معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کی شکست کا باضابطہ اعلان ہے: شیخ نعیم قاسم

?️ 26 جون 2026سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے عاشورائے

330000 فرانسیسی بچے کئی دہائیوں سے کیتھولک چرچ کے جنسی استحصال کا شکار

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:فرانس کے کا ایک آزاد انکوائری کمیشن کا کہنا ہے کہ

ڈھائی سال لڑنے کے باوجود حماس، حزب اللہ اور ایران کو شکست نہیں ہو سکی: سابق صہیونی وزیر اعظم

?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:سابق صہیونی وزیر اعظم ایہود باراک نے نیتن یاہو حکومت کو

شام میں صہیونی سرحدی دراندازی کا سلسلہ جاری

?️ 23 جون 2026سچ خبریں:شامی مقامی ذرائع نے جنوبی شام میں صہیونی فوج کی نئی

یورپ یوکرین میں امن کی راہ میں کیوں رکاوٹ ڈال رہا ہے؟

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:  یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے واشنگٹن اور ماسکو کی کوششوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے