یمن کے صعدہ شہر پر سعودی توپ خانے کا حملہ؛ ایک شہری شہید ، متعدد زخمی

یمن

🗓️

سچ خبریں:یمن کے صعدہ شہرپر سعودی جارح فوج کے توپ خانے کے حملے میں ایک عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے بے دفاع اور بے گناہ لوگوں کے خلاف سعودی عرب کی فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،سعودی جارحیت پسندوں نے صوبہ صعدہ میں واقع منبه علاقے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق گولہ باری کے دوران ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے،یادرہے کہ اس سے قبل یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے ملک میں جنگ بندی کی بات کی تھی، انہوں نے یمن میں امن کے قیام کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ صنعاء حکومت یمن میں جامع جنگ بندی کے قیام کی حمایت کرتی ہے۔

یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یمن کا محاصرہ جلد از جلد ہٹایا جائے اور جامع جنگ بندی کی جائے، دوسری جانب انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے حال ہی میں امریکہ پر یمن میں دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہ امریکہ یمن میں قیام امن کے حصول کی کوشش میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور دیگر متعدد مغربی ممالک ایک طرف یمن کے جنگ بندی کی دہائیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف جارح ممالک کو وسیع پیمانے پر اسلحہ کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے یمنی عوام اپنے اوپر ہونے والے مظالم میں جارحین ممالک کے ساتھ ساتھ پورے مغربی ممالک کو ذمہ دار اور شریک سمجھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کو یوکرین میں پراکسی جنگ بند کرنی چاہیے:کانگریس رکن

🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی نمائندہ خاتون نے کہا کہ یہ ملک یوکرین

کیا پی ٹی آئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی؟بانی تحریک کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: بانی تحریکِ انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی

ٹرمپ کی صہیونی اسٹریٹجک امور کے وزیر سے ملاقات

🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی اور صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گزشتہ اتوار کو ڈونلڈ

یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حکومتی تحویل میں لینے کی تیاری

🗓️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی روکنے

تل آویو کی جانب سے آباد کاروں کے لیے 5,200 سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹس

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:  صہیونی حکام عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں یہودیوں

ایران اور سعودی عرب کے اتحاد کی تازہ ترین صورتحال

🗓️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، صوبہ ہلمند کے متعدد اضلاع پر قبضہ کرلیا

🗓️ 4 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے افغانستان میں آئے دن متعدد

کورنا کیسز کی بڑھتی تعداد کے بعد حکومت لگائے گی پابندیاں:اسد

🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے