?️
سچ خبریں:سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو یمنی صوبے مأرب پر شدید بمباری کی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ مأرب کے مختلف علاقوں میں اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں،رپورٹ کے مطابق یمنی میڈیا نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مأرب کے مختلف علاقوں پر متعدد بار بمباری کی ہے۔
سعودیوں نے یمنی مزاحمتی قوتوں کو مأرب میں وسیع پیمانے پر پیش قدمی سے روکنے کے لیےاس صوبے پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں،یادرہے کہ حال ہی میں یمنی انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے مأرب کی لڑائی کے بارے میں ایک تقریر میں کہاکہ یمن کی مزاحمتی قوتیں مأرب میں حتمی فتح حاصل کرنے کے قریب ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ یمن کے عوام جلد از جلد مأرب کی آزادی چاہتے ہیں، ہماری مسلح افواج مأرب کو آزاد کرانے کے لیے عوام کے دباؤ میں ہیں جبکہ اس صوبے میں جارحین کی شکست دیگر محاذوں پر ان کی شکست کی طرح یقینی ہے،البخیتی نے مزید کہا کہ سعودی اور ان کے اتحادی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ یمنی فورسز کا مأرب شہر پر کنٹرول ان کے لیے بدترین صورت حال ہے اس لیے کہ اس صوبے کی آزادی یمن کے خلاف جامع محاصرہ کے خاتمے کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ جارحیت پسند اب مأرب کے محاذ پر یمنی افواج کی وسیع پیش قدمی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،تاہم حملہ آوروں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اب ہم پر محاصرہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
سیاسی ٹرائل آمرانہ حکومتوں کیلئے طاقتور عدالتی ہتھیار کا کام کرتے ہیں، جسٹس منصور
?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے
نومبر
کیا الاقصیٰ طوفان آپریشن صرف غزہ کی پٹی تک محدود رہے گا ؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے چھٹے دن کے آغاز کے ساتھ ہی
اکتوبر
چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین
اگست
الیکشن کمیشن اور حکومت کی دوریاں کم ہو رہی ہیں
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن اور حکومت کے مابین کشیدگی کم
جولائی
شام میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام میں سکیورٹی امور کے ایک ماہر نے اس ملک میں
اگست
خاشقجی کے قتل کو دبانے کے لیے بھاری رشوت
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد نے نگراں ادارے کی مخالفت کے
اپریل
روس کس طرح بات چیت کے لئے تیار ہوسکتاہے؟
?️ 2 نومبر 2025روس کس طرح بات چیت کے لئے تیار ہوسکتاہے؟ بلفر تحقیقاتی سینٹڑ
نومبر
ہم پر میزائلوں کی بارش ہو سکتی ہے؛صیہونی جنرل کا اعتراف
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر نے حزب اللہ کی
مارچ