یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ

یمن کا ایک بار اسرائیل پر حملہ

?️

یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان، یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ آج صبح کیے گئے حملے میں فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ پر جاری نسل کشی کے ردعمل میں فلسطین ۲ نامی ایک جدید سپرسونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے بن گوریون ایئرپورٹ  کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سرزمین سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں پر ایک اور بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یمنی افواج نے دوبارہ ایک میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف فائر کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان، یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ آج صبح کیے گئے حملے میں فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ پر جاری نسل کشی کے ردعمل میں فلسطین ۲ نامی ایک جدید سپرسونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے بن گوریون ایئرپورٹ  کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ کامیاب رہا، جس کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی شہری پناہ گاہوں کی طرف بھاگے اور ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔

یحیی سریع نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک اسرائیل کی جارحیت بند نہیں ہوتی اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا، یمن کی عسکری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یمنی مسلح افواج نے گزشتہ رات بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کی ڈرون یونٹ نے ایک بڑی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین میں پانچ اہم فوجی اور حساس تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

یوم قدس فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری جنگ کا حصہ ہے:سید حسن نصراللہ

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطین کی آزادی کی جنگ

مغربی ممالک یوکرین کے لیے پریشان ہیں:نیٹو کے سابق کمانڈر

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:نیٹو اتحاد کے ایک سابق کمانڈر کا کہنا ہے کہ روسی

ٹرمپ کی جیت ایک بڑے سیکورٹی بحران سے دوچار

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے فارن افیئرز کے مطابق اگر نومبر میں ہونے

سعودی عرب میں سزائے موت دیے جانے کے چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سعودی عرب

مسجد اقصیٰ کے خطیب کا صیہونیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف انتباہ

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: شیخ اکرمہ صبری، مسجد اقصیٰ کے ممتاز خطیب، نے صیہونیوں کے

عرب حکام نکاراگوا سے ہی کچھ سیکھ لیں

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: نکاراگوا کی وزارت خارجہ نے فلسطین کی حمایت میں صہیونی

صرف 100 ڈالر کے عوض جیل میں ایک سیاہ فام امریکی کی موت

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی جیل میں 51 سالہ سیاہ فام شخص کی موت ہوگئی

معاہدہ دستیاب ہے، ایران اپنی سرخ لکیروں پر مصر

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:  ویانا میں برطانوی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے