?️
سچ خبریں:ابوظہبی اور دبئی پر یمنی افواج کا حالیہ حملہ متحدہ عرب امارات کی جارحیت اور یمن کے خلاف اس کی سازشوں کا جواب دینے کے لیے صنعا کے سنجیدہ عزم کو ظاہر کرتا ہے نیز یہ یمن کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازشوں کا بھی جواب ہے۔
العہد نیوز ایجنسی نے یمنیوں کی جانب سے ابوظہبی کو نشانہ بنائے جانے کے سلسلہ میں تجزیہ کار علی عبادی کا ایک کالم شائع کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ یمنی فورسز نے ڈرون یا کروز میزائلوں سے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا ہو البتہ یہ 2015 میں یمنی جنگ کے آغاز کے بعد سے یقیناً اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں تیل اور صنعتی اہداف نیز ابوظہبی اور دبئی کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ یمنی رہنما متحدہ عرب امارات کو ایک مضبوط پیغام بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
علی عبادینے متحدہ عرب امارات پر یمنی افواج کے کل کے حملے کی سیاسی اور عسکری جہتوں کا جائزہ لیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ کل متحدہ عرب امارات میں جو کچھ ہوا اسے عسکری اور سیاسی دو نقطہ نظر سے دیکھا جا سکتا ہے؛ ایک فوجی نقطہ نظر جس پر غور کرنا چاہیے کہ یمن کے پاس ہتھیاروں کی نمایاں صلاحیتیں ہیں جو اسے طویل فاصلے تک حملے کرنے کے قابل بناتی ہیں، یہاں تک کہ غاصب افواج کی جاسوسی پروازوں اور صنعا اور دیگر صوبوں پر تباہ کن حملوں کی پابندی اور محاصرے میں بھی۔
انھوں نے لکھا ہے کہ اگر ہم یمن کےحملوں پر غور کریں جو متعدد ہتھیاروں سے کیے گئے ہیں تو ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ ملک کس حد تک ایک عسکری مساوات پیدا کر سکتا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جبکہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یہاں تک خبردار کیا کہ ملک متحدہ عرب امارات میں اپنے ٹارگٹ بینک کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
علی عبادی نے یمنی فورسز کے آپریشن کی دوسری جہت پر زور دیتے ہوئے جو سیاسی ہے اور فوجی مسائل کی تکمیل کرتی ہے ،لکھا کہ ایک طرح سے، متحدہ عرب امارات شمالی یمن میں سعودی فوجی شکست کو جنوبی یمن میں علیحدگی کا ڈھول پیٹنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا اور یہ مأرب میں جنگ کی صورتحال کے واضح ہونے کا انتظار کر رہا ہے کیونکہ یہ جنگ اس ملک کے جنوب کے ساتھ یمن کی شمالی سرحد پر بہت اہم ہے، تاہم حالیہ حملوں سے اس کی یہ سازش بھی ناکام ہوگئی۔


مشہور خبریں۔
اپنی ’تباہی‘ کے پیچھے موجود لوگوں کا نام کیوں نہیں لیا جاسکتا؟ رانا ثنااللہ کا سوال
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کے ذمہ داروں
ستمبر
ترک انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے موقع پر لیرا میں گراوٹ
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے دو روز قبل ترک
مئی
اُمہ متحد ہو کر مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرے۔ اسحاق ڈار
?️ 29 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق
مارچ
ترکی میں اسرائیل مخالف نمائش، غزہ جنگ کی منظرکشی
?️ 18 فروری 2026ترکی میں اسرائیل مخالف نمائش، غزہ جنگ کی منظرکشی ترکی کے شہر
فروری
اسرائیل سیاسی و عسکری طور پر شکست کھا چکا ، غزہ معاہدے کی خلاف ورزی کا امکان بہت زیادہ ہے: ترک سیاستدان
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کی سعادت پارٹی کے نائب سربراہ مصطفیٰ کایا نے کہا
اکتوبر
800,000 سے زیادہ اسرائیلی حزب اللہ کی فائر لائن کے نیچے
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ صرف ایک
ستمبر
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۱
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
پاکستان کو روزویلٹ ہوٹل کی ایکویٹی پارٹنرشپ کے ذریعے فروخت سے ایک ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ، رپورٹ
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نیویارک میں واقع اپنے روزویلٹ ہوٹل کے
جولائی