?️
سچ خبریں:یمن کے شہر میں امریکہ کے بنائے ہوئے سعودی اتحاد کی پے درپے شکستوں کے بعد امریکہ براہ اس اتحاد کو بچانے کے لیے براہ راست جنگ میں کود پڑا ہے۔
لبنانی روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ جو اب تک جنگ یمن میں بالواسطہ طور پر ملوث رہا ہے اب صوبے مأرب کی جنگ کے حساس مرحلے میں براہ راست طور پر سعودی اتحاد کو شکست سے بچانے کے لئے شامل ہو گیا ہے،الحرہ ٹی وی چینل نے بھی پینٹاگون کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ یمن کی جنگ میں امریکی فوج کا خصوصی دستہ سعودی اتحاد کی بھرپور حمایت کررہا ہے، یادرہے کہ امریکہ نے جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے سے پہلے جنگ یمن میں بالواسطہ طور پر شمولیت کا اعتراف کیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں امریکہ کی براہ راست مداخلت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ کی ماضی کی حکومتوں کی مانند موجودہ حکومت بھی یمنی مذاکرات کاروں پر تمام تر دباؤ ڈالنے کے باوجود یمنی عوام کے عزم و ارادے کو ٹس سے مس کرنے میں ناکام رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت بھی اسی طرح کے اندازے لگانے کی کوشش کررہی ہے جیساکہ صیہونی حکومت کی اندرونی سلامتی کے انٹیلی جینس مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جنگ یمن میں سعودی عرب کے لئے اسرائیل کی مدد و حمایت خفیہ رہنی چاہئے۔
واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع صوبے مآرب کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی چند ماہ قبل شروع ہوئی ہے اور اس صوبے کے بیشتر علاقوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا کنٹرول ہو چکا ہے۔ دریں اثنا یمن کے المسیرہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے الحدیدہ میں فائر بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، یمنی فوج کے آپریشنل کمان کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبروں میں کہا گیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران الحدیدہ میں ایک سو اکتیس بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق ان حملوں میں سعودی اتحاد نے مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کیا،قابل ذکر ہے کہ سوئیڈن سمجھوتے کے مطابق الحدیدہ میں فائر بندی کا نفاذ اٹھارہ دسمبر سن دو ہزار اٹھارہ سے عمل میں آیا ہے اور جب سے اب تک سعودی اتحاد نے فائر بندی کے اس سمجھوتے پر کبھی بھی عمل نہیں کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
قزاقستان بحران کے پست پردہ ہاتھ
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان میں پیش آنے والی حالیہ صورتحال کی رفتار اس ملکجو
جنوری
غزہ کی جنگ ختم کرنے کی کوششیں جاری
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دوحہ میں قطر
اپریل
انتخابات کی تاریخ سے 56 روز قبل شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ
دسمبر
انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے میں پاکستان افغانستان سے بھی پیچھے
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت
فروری
ہمارے پاس آپ کے لیے بری خبر ہے، ہم جنگ ہار چکے ہیں: اسرائیلی میڈیا
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے اپنے اتوار کے ایڈیشن میں
اکتوبر
صہیونیوں کے رمضان المبارک پروگرام پر حملہ سے 19 فلسطینی زخمی
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح باب العمود اور
اپریل
مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے: فواد چوہدری
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مغربی ممالک میں آئے دن اسلامو فوبیا کے
جون
حماس جنگ بندی معاہدے کے بارے میں تل ابیب کے جواب کا منتظر
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے جمعے کے روز اے ایف
جولائی