?️
سچ خبریں:یمن کے صوبہ صنعا پر سعودی اتحاد کی جانب سے کی جانی والی وحشیانہ کے نتیجہ میں 12 افراد شہید اور11 زخمی ہوئے۔
جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے ’معین‘ قصبے کے ’اللیبی‘ محلے پر بمباری کی جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 12 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، اس حملے سے تباہ مکانات کے ملبوں سے ممکنہ جانی نقصان کی تلاش جاری تھی اور حملے جاری رہنے کی وجہہ سے امدادی کاموں میں بڑی دشواری پیش آرہی تھی۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے اس سے پہلے شہر صنعا کے ’ازال‘ اسپتال اور ’21 ستمبر‘ پارک کے آس پاس حملے کئے تھے۔
یہ حملے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ اس سے پہلے پیر کو دوپہر کے وقت یمنی فورسز نے متحدہ عرب امارات پر میزائیل اور ڈرون سے کارروائی کی جس میں کم سے کم 3 افراد مارے گئے اور 6 زخمی ہوئے۔
یمنی فورسز نے یہ کارروائی ملک پر متحدہ عرب امارات کے تیز ہوتے حملوں کے جواب میں کی تھی۔ یو اے ای نے تکفیری اور داعشی عناصر پر مشتمل اپنے کرایے کے فوجیوں کو یمن کے صوبے شبوہ روانہ کیا ہے۔
سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کئی دوسرے ملکوں کی حمایت سے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے،اس کے علاوہ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمنی عوام کو اشياء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کے لئے اہم اعلان
?️ 21 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے مستقل سرکاری
دسمبر
شہدا کے خون کا بدلہ عراق سے امریکی فوجوں کو نکالنا ہے:فتح پارلیمانی اتحاد
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد فتح نے اپنے ایک بیان میں عراق اورشام
مارچ
ای سی سی نے ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی
?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منگل
نومبر
کیا بحیرہ احمر میں 1956 کا منظر نامہ دہرایا جانے والا ہے؟
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ اور انگلستان کے یمن پر حملے کو زیادہ
جنوری
اسرائیل کو بم بھیجنا بند کیا جائے: امریکی کانگریس کی نمائندہ
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: مغربی رہنماؤں نے غزہ پر صہیونی حکومت کے محاصرے اور مظالم
جولائی
فلسطینیوں کی اقوام متحدہ میں صیہونیوں کے خلاف شکایت
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی
جنوری
اگر میں فلسطینی ہوتا تو پوری طاقت سے لڑتا: شباک سربراہ
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی شباک کے سابق سربراہ امی ایالون نے
ستمبر
غزہ کا پانی پینے کے قابل نہیں
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے ایک بار پھر
اکتوبر