?️
سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ یمن کےمحاصرے کو اٹھانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ سعودی عرب کے ہاتھ میں نہیں بلکہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی قومی نجات حکومت کی جنگی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کےب چیئرمین ، عبدالقادر المرتضی نے یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفھیس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا، المرتضی کا کہنا گریفتھس کی ا س ملک کے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کو الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے کی اجازت دینے کی درخواست کرنا ایک واضح غلطی ہے، انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایلچی اس طرح کی درخواست کر کےیمنی قوم کے محاصرے کے اصل مجرم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یمنی عہدیدار نے یاد دلایا کہ الجابر حکومت عدن میں اپنا اپنی حفاظت نہیں کرسکتی ہےجبکہ یمنی قوم بخوبی واقف ہے کہ محاصرہ اٹھانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ صرف اور صرف امریکہ کے ہاتھ میں ہے نہ کہ سعودی عرب کے ہاتھ میں ،یادرہے کہ حال ہی میں یمنی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا تھا کہ سفارتی کوششیں محاصرے کی شکست اور یمن کے خلاف جارحیت کے خاتمے کے بعد ہی شروع ہوں گی
درایں اثنا یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے بھی کہا کہ یمنی شہریوں کی امداد روکنے کا کوئی جواز قابل قبول نہیں ہے،واضح رہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے پہلے بھی متنبہ کیا ہے کہ سعودی اتحاد الحدیدہ (یمن کی واحد محصور شریان) کی بندرگاہ تک ایندھن پہنچنے پر مسلسل روک لگائے ہوئے ہے، تنظیم نے زور دیا کہ یمن میں ایندھن کی شدید قلت نےاس ملک کے غذائی تحفظ کو حقیقی خطرہ میں ڈال دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
معاشی اصلاحات: بنیادی تنخواہوں کے نظام کے خاتمے، ہسپتالوں کیلئے نئے منصوبے پر غور
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پبلک سیکٹر میں نان گزیٹڈ اسٹاف سے
نومبر
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کے 10 جھوٹے دعوے
?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 10 بڑے
ستمبر
پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا۔ عطا اللہ تارڑ
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے
نومبر
ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا مؤثر دفاع ممکن نہیں؛ صیہونی فوجی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی فوجی تجزیہ کار یوسی یہوشع نے اعتراف کیا ہے کہ
فروری
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا.
?️ 10 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو
مئی
ایران کے خلاف برطانیہ کی نئی پابندیاں نافذ، توانائی، تیل، گیس اور مالیاتی شعبے متاثر
?️ 29 ستمبر 2026سچ خبریں:برطانیہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں، جن
ستمبر
زلزلے کے نتیجے میں صہیونی اسرائیل سے فرار
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: غاصب علاقوں سے فرار بالخصوص جنگ اور اس کے بعد
اکتوبر
مغربی کنارے میں بدامنی
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں ہونے والی جھڑپوں میں اس
اکتوبر