?️
سچ خبریں:سعودی سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ یمن جنگ کی دلدل سے نکلنے کے لیے ریاض کے پاس کوئی جامع حل تلاش کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے اس لیے یمن کا معاملہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔
البوابہ الاخباریہ الیمنیہ کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2015 میں یمن جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار سعودی تجزیہ کار سعد بن عمر نے تسلیم کیا کہ امریکہ یمن کے معاملے کی قیادت کر رہا ہے، رپورٹ کے مطابق سعودی سیاسی تجزیہ نگار نے یمن کا معاملہ امریکہ کے ہاتھ میں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض جنگ کی دلدل سے نکلنے کے لیے کسی جامع حل تک پہنچنے کے قابل نہیں ہے جو اپنے آٹھویں سال میں داخل ہو رہی ہے۔
سنچری اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے ریاض اور واشنگٹن کے درمیان مشترکہ مفادات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں ایک جامع حل صرف امریکی فیصلہ سازی کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے، یاد رہے کہ سعودی عہدے دار کے یہ ریمارکس امریکی صدر جو بائیڈن کے آئندہ دورہ ریاض سے قبل سامنے آئے ہیں جبکہ بائیڈن اس دورے کے دوران دنیا کے متعدد ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔
سعودی تجزیہ نگار کے تبصروں سے ان خبروں کو تقویت ملتی ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو یمن کی دلدل میں پھنسائے رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا بطور ڈراما نگار کیریئر کا آغاز
?️ 29 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حالات حاضرہ کے ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ
نومبر
’فیملی بزنس‘ میں عاصم اظہر پہلی بار مرکزی کردار ادا کریں گے
?️ 10 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں سال رمضان میں ریلیز ہونے والے نئے ڈرامے
مارچ
ٹک ٹاک کی مجوزہ بندش پر امریکی سپریم کورٹ سماعت کرے گا
?️ 20 دسمبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر امریکا
دسمبر
یوکرین جنگ کیوں ختم نہیں ہو رہی،روس کیا کہتا ہے؟
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ
جولائی
تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع
?️ 1 فروری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم تا پنڈدادن
فروری
بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فساد و فحشا کا اڈا؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے بغداد میں امریکی سفارت
اپریل
پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف پر شہریوں کو انوکھی سزائیں دینے کا فیصلہ
?️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر
اپریل
غزہ میں صیہونی مظالم کے 170 دن کے حیران کن اعدادوشمار
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ پر قبضے کے 170ویں دن غزہ کی پٹی میں سرکاری
مارچ