یمنی فوج سعودی عرب کی سرحدوں کے نزدیک

یمنی

?️

سچ خبریں:خبر رساں ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے شمال مشرقی یمن میں سعودی اتحادی افواج کو شکست دے کر نئی پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی عرب کی سرحد سے متصل شمال مشرقی یمن کےالیتمہ سرحدی علاقےمیں نئی پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،المیادین کےنامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ صنعا کی فورسز نے صوبہ الجوف کے شہر خب الشعف کے صدر مقام الیتمہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کارروائی یمنی ذرائع کی اطلاع کی اس رپورٹ بعد کی گئی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے جنوبی سعودی عرب کےجیزان کے علاقے میں پیش قدمی کی ہے، اس کارروائی میں سعودی اتحادی فوج کا ایک عہدہ دار ہلاک اور 30 دیگر سوڈانی کرائے کے فوجی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ المیادین نے گذشتہ ہفتے اطلاع دی تھی کہ صنعا کی فوج نے یمن کے صوبہ الجوف میں قشعان اور وادی سلبہ پہاڑوں پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں، یمنی فوج نے حالیہ ہفتوں کے دوران شہر مأرب (وسطی یمن) کے اطراف میں مستعفی یمنی حکومت کی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے درمیان ان پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ صنعا کے مشرق میں واقع اہم صوبے مأرب کی آزادی کی جنگ گزشتہ سال شروع ہوئی تھی اوراب تک اس کے بیشتر علاقے اور شہر صنعا کی فورسز کے کنٹرول میں آچکے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

عبرانی میڈیا: سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیلی نہیں جانتے کہ ان کے راستے میں کیا آ رہا ہے

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل ابہام کے سمندر میں ڈوب رہا ہے اور جواب

یورپی ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنا کیسا ہے؟ناروے کے سفارتکار

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ناروے کے سفیر آنڈریاس گارڈر نے انقرہ میں

ڈیپ سیک کے بعد چیٹ جی پی ٹی نے نیا مفت منی ماڈل متعارف کرادیا

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: (سچ خبریں) آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی امریکی کمپنی

مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے بغیر نئے علاقائی نظام کی تشکیل: عطوان

?️ 31 اکتوبر 2026سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکی

عمران عباس فلم کی پیش کش کی بات کرنے پر سنجے لیلیٰ بھنسالی کے مشکور

?️ 1 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار عمران عباس نے بھارتی فلم ساز سنجے لیلیٰ

امریکی ایوان نمائندگان کا ٹرمپ پر جنگ ختم کرنے کا دباؤ

?️ 23 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے

شمالی وزیرستان: پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج جہنم واصل

?️ 15 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

?️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق اسپیکر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے