?️
سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے شہریوں کی خدمت کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یمن میں ہمارے انقلاب کا عنوان آزادی اور تسلط سے چھٹکارا پانا ہے۔
المسیرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے کل کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ آزادی اور تسلط سے نجات حاصل کرنا یمن میں ہمارے انقلاب کا عنوان ہے اور ہمیں فتح حاصل ہونے تک ثابت قدم رہنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ یمنی عوام کی تمام قربانیوں کے پیش نظر ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کامیابیوں کو حاصل کرنے کے لیے اپنے کام پر زیادہ توجہ دے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہریوں کی خدمت کے لیے حکومتی اداروں میں کام جاری رکھنا اور اصلاحات کی ضرورت ہےجو میدان جنگ میں جنگ ذمہ داری کی لڑائی کے مترادف ہے ، مہدی المشاط نے مزید کہا کہ ہماری قوم کے جشن انقلاب کے موقع پر میں حکومت کے تمام وزراء سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنی کارکردگی اور صورتحال کا جائزہ لیں نیز اپنے مثبت نکات کو توسیع دیتے ہوئے اور ناکامی کے پہلوؤں پر غور کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم غیر معمولی حالات میں رہتے ہیں اور ہمیں تمام تر تکلیفوں اور چیلنجوں کے باوجود حل تلاش کرنے اور متبادل بنانے کی کوشش کرنی چاہیے، ہم اس وقت ایک دوراہے پر ہیں یا تو ہم تمام مشکلات کے باوجود اپنا ملک کو سنبھالیں یاپھر ہتھیار ڈال دیں جبکہ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہتھیار ڈالنے کی کیاقیمت چکانا پڑے گی۔
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے پاس چیلنجز کا سامنا کرنے اور اصلاحات کو جاری رکھنے نیز شہریوں کی خدمت کے لیے سرکاری اداروں کو فعال اور شفاف کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
عالمی یوم قدس، بیت المقدس کا تحفظ اور عالمی استکبار کے خلاف مظلوموں کی متحد آواز
?️ 6 مئی 2021(سچ خبریں) جو پتھروں میں بھی کھلتے ہیں وہ گلاب ہیں ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو
مئی
ابو عاقلہ کا قتل جنگی جرم ہے: فلسطینی وزیر انصاف
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی وزیر انصاف محمد الشلالدہ نے ہفتے کے روز اس
مئی
سیکریٹریٹ نے پیپلز پارٹی کو دیا بڑا دھچکا
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ سیکریٹریٹ نے ایوان بالا کے چیئرمین کے لیے
مارچ
ہم چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں:شیخ رشید
?️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید
مارچ
سیلاب سے تباہی کی وجہ سے سندھ بھر کو آفت زدہ قرار دینا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 21 اگست 2022 سانگھڑ: (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے
اگست
غزہ کی پٹی میں مقیم دو فلسطینی قیدیوں کی رہائی
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعلان کیا کہ اس حکومت
ستمبر
فیکٹ چیک: پہلگام واقعے سے متعلق ہانیہ عامر کی وائرل پوسٹ جھوٹی ہے۔
?️ 2 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے واضح کیا ہے کہ
مئی
حکومت کا سابقہ حکومت کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 8 جون 2022اسلام آباد( سچ خبریں) شہباز شریف حکومت نے سابقہ حکومت کے شروع
جون