یمنیوں کے ابوظہبی پر حملے پر اقوام متحدہ کا رد عمل

ابوظہبی

🗓️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے یمنی فوج کے متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی پر حملے کے سلسلہ میں رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے تمام فریقوں کو صبر وتحمل سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے یمن میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی پیشگی شرط کے بغیر یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی ثالثی کی کوششوں میں تعمیری تعاون کریں ،اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کی کوششوں کا مقصد یمن میں جنگ ختم کرانے کے مقصد سے جامع مذاکرات کی راہ حل کے حصول کے لئے سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ یمن میں جاری جنگ کا کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے،ادھریورپی یونین نے بھی ابوظہبی میں یمنی فوج کی تنبیہی کارروائی پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں جاری جنگ کا راہ حل صرف سیاسی ہے۔

یورپی یونین نے یمن میں جارح سعودی اتحاد کے جرائم اور ہزاروں انسانوں کے قتل عام کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر اعلان کیا کہ غیرفوجی ڈھانچوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں۔

یورپی یونین نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ جارح اتحاد کے حملوں میں ہزاروں معصوم بچوں اور خواتین سمیت لاکھوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جس کی اس نے کبھی مذمت نہیں کی ۔

 

مشہور خبریں۔

پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، شہری پریشان

🗓️ 15 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین

عاصم منیر کیا کہتے ہیں غزہ جنگ کے بارے میں؟

🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی

اسلام آباد: ڈی چوک میں احتجاج کرنے والے وکلا واپس روانہ، ریڈ زون کے راستے کھل گئے

🗓️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج

الیکشن کمیشن حملہ کیس: اسدعمر کی بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر

🗓️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسدعمر

عرب دنیا کے ساتھ شام کے تعلقات کی بحالی؛ دمشق کو الگ تھلگ کرنے کے منصوبے کی ناکامی

🗓️ 22 مارچ 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کی

میں نے اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے: بائیڈن

🗓️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے

انسانی دماغ میں پہلی بار کمپیوٹر چپ نصب

🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اعلان

صہیونی حکومت دہشت گردی کی جڑ ہے: فلسطین

🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: نبیل ابو رادین نے کہا: دنیا کے ممالک فلسطین کو مشرقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے