سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی فوج کے سعودی عرب کے شاہ خالد اڈے پر ڈرون حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی عرب کے شاہ خالد ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے، رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہاکہ یمنی ڈرون یونٹ نے ایک بار پھر خمیس مشاط میں واقع میں شاہ خالد ایئر بیس کو قاصف کے 2 ڈرون کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق یمنی ڈرون نے خمیس المشیط میں سب سے اہم فوجی ہدف کو نشانہ بنایا ہے، یحییٰ سریع نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ یہ اقدام جارحین کے حملوں اور یمن کے محاصرے کے تسلسل کے سلسلے میں ایک جائز جواب کا حصہ ہے۔
تاہم حالیہ دنوں میں شاہ خالد اسٹریٹجک اڈے کو متعدد بار یمنی فورسز نے نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے پچھلے چھ سال سے یمن کا محاصرہ کیا جانا ہے جس کی وجہ سے اس ملک کے عوام کو تاریخ کی بدترین مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے،اس کے علاوہ سعودی جنگی طیارے روزانہ کی بنیاد پر یمن کے متعدد علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں جس میں عام شہری شہید ہو رہے ہیں جن میں زیادہ تر بے گناہ خواتین اور بچے ہوتے ہیں نیز سعودی بمباری کی نتیجہ میں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تقریبا تباہ ہو چکا ہے۔